جمعرات, اکتوبر 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سانبہ میںمنشیات فروشوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی

انسداد منشیات کی کارروائیوں میں مزید ۴ سمگلروں کو گرفتار کیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-11
in مقامی خبریں
A A
سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر میں متوازن اور مساوی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نئے وزراء سے ملاقات  نیک خواہشات کا اظہار

جموں/۱۰؍ اپریل
جموں کشمیر کے ضلع سانبا میں منشیات فروشوں کے حملے میں ایک ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دو مختلف واقعات میں مشتبہ منشیات کی زیادتی سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔
پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ منشیات کے ہاٹ اسپاٹ سمجھے جانے والے بلولے کھڈ میں منشیات فروشوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے چہارشنبہ کی رات جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا۔
ایس ایچ او بڑی برہمنا، انسپکٹر پشپندر سنگھ کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی جانب سے پکڑے جانے کی پریشانی کو بھانپتے ہوئے منشیات فروشوں نے ان پر پتھروں اور اینٹوں سے حملہ کیا۔
حملے میں ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے اور منشیات فروش پولیس کو پرچی دینے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمی پولیس اہلکاروں میں بڑی برہمنا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر پشپندر سنگھ، پی ایس آئی ابرار الحق اور بری برہمنا میں تعینات سلیکشن گریڈ کانسٹیبل سورن کمار شامل ہیں۔
دریں اثناء ایک اور واقعہ میں ضلع جموں وا کی تحصیل سچیت گڑھ کے رہائشی لکھوندر کمار نامی شخص کی نعش اندرا کالونی کے قریب جنگلاتی علاقے سے مشکوک حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ منشیات کی زیادتی کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تمام قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔
دریں اثنا منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن سوپور کی ایک پارٹی نے سپر بازار کے نزدیک بٹہ پورہ کراسنگ پر ایک ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے چرس جیسے مواد کی دو چھڑیاں بر آمد کی گئیں جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدہ کی شناخت آصف احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن شاہ آباد سوپور کے طور پر کی گئی ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سوپور میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے لوگوں سے تعاون کرنے کی اپیل کرتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ کے مینڈھر میں سڑک حادثہ‘۹زخمی

Next Post

مزید دو سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

جموں و کشمیر میں متوازن اور مساوی

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نئے وزراء سے ملاقات  نیک خواہشات کا اظہار

2026-10-28
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

2026-10-25
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق کے بیان پر  بی جے پی برہم، بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

2026-10-25
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

 ماہِ اکتوبر کے اختتام تک موسم میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں

2026-10-24
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’اننت ناگ میں۲۵۰بستروں کے زچگی اسپتال کیلئے جگہ کا انتخاب باقی‘

2026-10-23
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

روس میں زیرِ حراست  کشمیری نوجوان کی رہائی  کیلئے مرکز سے مداخلت کی اپیل 

2026-10-22
برفباری:۳۰؍اور ۳۱ جنوری کے امتحانات ملتوی
اہم ترین

بورڈ نے امتحانی عملے کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی

2026-10-22
Next Post
دہشت گردی سے مبینہ روابط‘مزید دو سرکاری ملازمین برطرف

مزید دو سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.