جموں/۶؍اپریل
جموں کشمیر کے راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقے میں اتوار کی رات پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔
اطلاعات کے مطابق، اتوار کی رات راجوری کے فتح پور تھنہ منڈی علاقے میں ایک موٹر سائیکل اور آلٹو گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔
متوفین کی شناخت۱۹سالہ اظہر حسین شاہ ولد مظفر حسین شاہ اور طیب ولد عبدالقیوم ساکن سائم فتح پور کے طور پر کی گئی ہے ۔
دریںاثنا‘پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔