سرینگر///
سرینگرکے منور آباد علاقے میں ہفتے کی صبح آتشزدگی کے ایک واقعے میں دو ہوٹلوں کو نقصان پہنچا تاہم اس واقعے میں کسی قسم کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ منور آباد علاقے میں ہفتے کی صبح ہوٹل آزاد اور ہوٹل آئس لینڈ میں آگ نمودار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آگ ان ہوٹلوں کے کچن اور بائلر رومز میں لگ گئی جس کو فوری طور پر قابو میں کر لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی ۱۰ فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج یا گیا جنہوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
عہدیدار نے کہا کہ اس واقعے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے۔