جموں//
منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس نے راجوری میں ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے راجوری میں بد نام زمانہ منشیات فروش ہارون رشید ولد عبدل ساکن راجوری کے دو منزلہ مکان اور کار کو منسلک کر دیا ہے ۔
ذرائع نے کہاکہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیس کے سلسلے میں انجام دی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ راجوری پولیس منشیات سمگلنگ کے خلاف قانونی کارروائیاں کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔انہوں نے عوام سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے تعاون کرنے کی اپیل کی۔
دریں اثنا پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سماج کیلئے ناسور بن چکی ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر ہر ایک کو اپنا دست تعاون فراہم کرنا چاہئے ۔