جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۲۰۰ یونٹ مفت بجلی سمیت تمام انتخابی وعدوں کو پورا کریں گے: وزیر اعلیٰ

’ہمارے منشور کے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا‘ ہم الیکشن کے دوران اور نہ اب سچ سے کھیل رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-26
in اہم ترین
A A
وزیر اعلیٰ کا سرینگر میں پریس کلب بحال کرنے کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں//
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ نیشنل کانفرنس حکومت اپنے تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کے پابند ہے، جس میں انتیودیا انا یوجنا (اے اے وائی) زمرے کے تحت آنے والے تمام گھروں کو۲۰۰ یونٹ مفت بجلی فراہم کرنا بھی شامل ہے۔
عمرعبداللہ نے یہ بات قانون ساز اسمبلی میں پیپلز کانفرنس کے سجاد غنی لون، بی جے پی کے نریندر سنگھ رینا اور آزاد امیدوار شبیر احمد کلے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
وزیر اعلیٰ نے ایوان کو مطلع کیا کہ حکومت اے اے وائی کے سبھی گھروں کو مفت بجلی فراہم کرے گی اور اس اسکیم کو وزیر اعظم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا (پی ایم ایس جی ایم بی وائی) کے ساتھ مربوط کرے گی۔
ان کاکہنا تھا’’ہماری فکر دودھ کی ہے اور کون سی گائے ہمیں دودھ دیتی ہے اس کا ہمارے لئے کوئی مطلب نہیں ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو ۲۰۰یونٹ مفت بجلی دینا ہے اور ایسا کیا جائے گا۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سرکاری خزانے پر زیادہ اثر نہ پڑے‘‘۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے اس ایوان میں لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب، بجٹ پیش کرنے اور گرانٹس پر بحث کے دوران اس موضوع پر تین بار وضاحت کی ہے۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ ہمارے منشور کے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔’’ ہم عوام سے وعدے کے پابند ہیں۔ ہم نہ تو اس وقت (انتخابی مہم کے دوران) سچ سے کھیل رہے تھے اور نہ ہی آج (حکومت میں)‘‘۔تاہم عبداللہ نے کہا کہ ان وعدوں کو منظم انداز میں نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ پہلی ترجیح سب سے زیادہ مستحق اور غریب ترین افراد کو دی جائے گی۔ ’’ہم اے اے وائی زمرے سے شروع کر رہے ہیں اور اس کے دائرہ کار کو بعد میں بڑھایا جائے گا۔ یہ تو صرف شروعات ہے‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’آپ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ نہیں چلے گا لیکن یہ ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔ پہلے اسے شروع کرنے دیں اور پھر اگر یہ کام کرنے میں ناکام رہا تو ہم اسکیم کو تبدیل کریں گے۔ ہمارا مقصد عوام کو بجلی فراہم کرنا ہے‘‘۔
سابق وزیر لون نے اپنے ضمنی سوال میں براہ راست جواب طلب کیا کہ کیا حکومت ہر گھر کو مفت بجلی فراہم کرنے جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یہ کام شروع کیا گیا ہے، ۲۵ لاکھ گھروں کو۲۰۰ یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے ۵۰ سال درکار ہیں۔
لون نے کہا’’میں ان سے پوچھ رہا ہوں کہ آپ کا نام کیا ہے اور وہ جواب دے رہے ہیں کہ نام میں کیا ہے کیونکہ ہر ایک کا نام ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ میں ایک لفظ میں جواب چاہتا ہوں، ہاں یا نہیں اور یہ بھی کہ کب (آپ ۲۰۰ مفت یونٹ دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں)۔
وزیراعلیٰ نے اپنے جواب میں کہا کہ شاید میری انگریزی سجاد صاحب سے بہتر نہیں ہے اور اسی وجہ سے میں زیادہ انگریزی استعمال نہیں کرتا۔ ’’دو سوالات پوچھے گئے، کیا ہم مفت بجلی دے رہے ہیں اور کب، اور اس کا جواب ایک لفظ میں نہیں ہو سکتا۔ ۲۰۰ یونٹ مفت بجلی کیسے فراہم کی جائے یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم دیکھیں گے کہ اسے کیسے پورا کیا جائے‘‘۔
قبل ازیں مرکزی سوال کا جواب دیتے ہوئے عمرعبداللہ نے کہا کہ حکومت اے اے وائی کے تمام گھروں کو ۲۰۰ یونٹ مفت بجلی فراہم کرے گی، جو وزیر اعظم سوریہ گھر مفٹ بجلی یوجنا (پی ایم ایس جی ایم بی وائی) کے ساتھ مربوط ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’اس تجویز کا مقصد اے اے وائی زمرے میں آنے والے تمام گھرانوں کو۲۰۰ یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرکے فائدہ پہنچانا ہے، اس طرح ان کے مالی بوجھ کو کم کیا جائے گا اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے گا‘‘۔
بجلی کے بلوں کے بارے میں عمرعبداللہ نے کہا کہ گھریلو صارفین کیلئے موجودہ ٹیرف ۳۰ء۲روپے فی یونٹ (۲۰۰یونٹ ماہانہ تک) سے۳۵ء۴روپے فی یونٹ تک ہے، جو ملک میں سب سے کم ہے۔
غربت کی لکیر سے نیچے (بی پی ایل) زمرے کیلئے، ماہانہ ۳۰ یونٹ تک کی کھپت کیلئے ٹیرف ۴۰ء۱ روپے فی یونٹ سے بھی کم ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ اس کے مقابلے میں بجلی کی فراہمی کی اوسط لاگت تقریباً ۷ روپے فی یونٹ ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس طرح صارفین سے زیادہ بل وصول نہیں کیے جاتے، میٹر والے صارفین کو اصل کھپت کی بنیاد پر بل دیا جاتا ہے جبکہ غیر میٹر والے صارفین کو فلیٹ ریٹ کی بنیاد پر بل دیا جاتا ہے جس کا تعین ان کے منظور شدہ لوڈ سے ہوتا ہے۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ اس کے علاوہ بلنگ سے متعلق کسی بھی شکایت کی فوری جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور بجلی کی فراہمی کے کوڈ کے مطابق اس کا ازالہ کیا جاتا ہے۔
بجلی کے زائد بلوں کی معافی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلنگ اور وصولی کے نظام کو ہموار کرنے کی کوشش میں گھریلو صارفین کو جاری ایمنسٹی اسکیم کے تحت واجب الادا بجلی کے بقایا جات پر سود یا سرچارج جزو معاف کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں ترامیم کے ساتھ توسیع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ’’تقریباً ہر ضلع کے صارفین کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی اس اسکیم سے مستفید ہو چکی ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ میں دہشت گردوں کا سراغ لگانے کیلئے تلاشی کارروائی تیسرے دن بھی جاری

Next Post

شمالی، جنوبی اور وسطی کشمیر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار

شمالی، جنوبی اور وسطی کشمیر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.