سرینگر//
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اننت ناگ کے آگ متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بھیانک واقعے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے فوری امداد اور بحالی کے اقدام جاری ہیں۔
عمرعبداللہ نے کہا’’ہم اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے کاد ی پورہ گاوں میں گذشہ روز آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک درجن سے زیادہ رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو اپنے دفتر کے ’ایکس‘ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا’’اننت ناگ میں خوفناک آگ نے کئی مکانوں کو خاکستر کر دیا ہے جس سے کئی کنبے بے گھر ہو گئے ہیں‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ متاثرہ افراد کی مدد کیلئے فوری امداد اور بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’ہم اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘