جموں//
وزیر برائے صحت ‘و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج قانون ساز اسمبلی کو مطلع کیا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پہلے ہی جموں کشمیر کے تمام سرکاری ڈِگری کالجوں میںقومی تعلیمی پالیسی( این اِی پی)۲۰۲۰ عملائی ہے۔
وزیر موصوفہ آج ایوان میں رُکن قانون سازجاوید ریاض کی طرف سے اُٹھائے گئے سوال کا جواب دے رہی تھیں۔
ایتونے ایوان کوبتایا کہ جموں کشمیر کے کالج پہلے سے ہی طلباکی عملی تعلیم اور روزگار کے مواقع کو بڑھانے کیلئے روزگار پر مبنی اور ہنر پر مبنی کورسز پیش کر رہے ہیں۔
وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ جموں کشمیر کے متعدد کالجوں میں بزنس مینجمنٹ پروگرامز پیش کئے جا رہے ہیں لیکن آرٹیفیشل اِنٹلی جنس( اے آئی) کو ایک علیحدہ پروگرام کے طور پر ابھی تک متعارف نہیں کیاگیا ہے کیوں کہ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس اور ترقی پذیر تعلیمی شعبہ ہے۔
ایتونے مزید کہا کہ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کو کمپیوٹر ایپلی کیشنز کے نصاب کا حصہ بنا کر پڑھایا جا رہا ہے۔