جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی کے پہاڑی ‘کچھ میدانی علاقوں میں تازہ برف باری

آج بھی بارشوں کا امکان ‘پیر سے موسم میں بہتری متوقع:ترجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-16
in اہم ترین
A A
وادی کے پہاڑی علاقوں میں برف باری‘ میدانی علاقوں میں بارشیں

Snowfall

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی اور کچھ میدانی علاقوں میں برف باری جبکہ سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جو اگلے۲۴گھنٹوں کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ کے ساتھ ساتھ اننت ناگ، کولگام، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کے میدانی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شمالی کشمیر کے قصبہ گریز اور ضلع کپوارہ کے کئی بالائی علاقوں میں بھی تازہ برف باری ہوئی ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ۴ء۴۷ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں اس دوران۷ء۱۸ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۷ء۱۳سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں اس دوران۱۴سینٹی میٹر برف جمع ہوئی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں ۱۵مارچ کو کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ۱۶مارچ کی صبح کو بھی وادی میں کئی مقامات پر رک رک کر برف وباراں متوقع ہے اور دوپہر کے بعد موسمٍ میں بہتری کا امکان ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں۱۷سے۲۴مارچ تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوارن۱۹مارچ کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ۱۶مارچ تک اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز معطل رکھنے کی صلاح دی ہے ۔
علاوہ ازیں لوگوں سے ان علاقوں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں، میں جانے سے احتراز کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
دریں اثنا وادی میں جاری خراب موسمی صورتحال کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے ۔
سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے۷ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے ۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے ۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۳ء۲ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۰ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے ۔
ادھر رام بن ضلع کے بالائی علاقوں بشمول جواہر ٹنل ٹاپ، مہو منگیت وادی اور پیرپنجال پہاڑی سلسلے میں تازہ برفباری دیکھی گئی۔
رام بن بانہال سیکٹر میں میدانی علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ جموں سرینگر قومی شاہراہ آج دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے کھلی رہی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے دونوں اطراف سے مسافر گاڑیاں چل رہی ہیں جبکہ سرینگر سے جموں کی طرف ہیوی موٹر وہیکل (ایچ ایم وی) کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
پولیس نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ لین ڈسپلن پر عمل کریں اور اوور ٹیک کرنے سے گریز کریں۔ ٹریفک پولیس نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے وقت ہائی وے پر سفر کریں اور راستے پر لینڈ سلائیڈنگ اور پتھراؤ کے خطرے کے پیش نظر رام بن اور بانیہال کے درمیان غیر ضروری رکنے سے گریز کریں۔
جمعہ کے روز ٹریفک پولیس نے ایک ایڈوائزری میں کہا کہ اگلے کچھ دنوں تک سرینگر جموں شاہراہ پر اونچی جگہوں پر برفباری اور موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور لوگوں کو ٹی سی یو سے پیشگی تصدیق کے بغیر پہاڑی سڑکوں اورسرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔
ٹریفک پولیس نے یہ بھی کہا کہ مناسب موسم اور بہتر سڑک کی صورتحال کے پیش نظر جموں سرینگر این ایچ ڈبلیو کے دونوں اطراف سے ہلکی موٹر گاڑیوں (ایل ایم وی) کو اجازت دی جائے گی، جبکہ سڑک کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد نویوگ ٹنل (قاضی گنڈ کی طرف) سے جموں کی طرف ایچ ایم وی کو اجازت دی جائے گی۔
ٹریفک پولیس نے خصوصی طور پر سیکورٹی فورسز سے کہا کہ وہ جموں سرینگر شاہراہ پر ناشری اور بانہال کے درمیان تنگ راستے کی وجہ سے ممکنہ ٹریفک جام کا حوالہ دیتے ہوئے ایڈوائزری کے خلاف نہ چلیں۔
جمعہ کے روز سرینگر جموں شاہراہ پر ایچ ایم وی کے خراب ہونے، دلواس، مہڈ میں سنگل لین ٹریفک اور چار لین کے تعمیراتی کام کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حرکت سست رہی۔
دریں اثنا سرینگر،سونمرگ،گماری (ایس ایس جی) روڈ، بھدرواہ،چمبا روڈ، مغل روڈ اور سنتھان روڈ آج بھی ٹریفک کیلئے بند رہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں کشمیر میں۲۰۱۹سے بے روزگاری کی شرح میں کمی درج کی گئی ہے‘

Next Post

کپواڑہ کے کئی پہاڑی علاقوںمیں ۱۷مارچ تک اسکول بند رہیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
جموں وکشمیر میں موسلا دھار بارشیں، قومی شاہراہ بند، ڈوڈہ اور رام بن میں اسکول بند

کپواڑہ کے کئی پہاڑی علاقوںمیں ۱۷مارچ تک اسکول بند رہیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.