جموں//
نائب وزیر اعلیٰ سریندرکمار چودھری نے آج کہا کہ صوبہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں اِنڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کیلئے۵ہزار کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ صوبہ جموں میں۹۶۶۱ کنال اراضی محکمہ ریونیو کو پیش کی گئی ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ ایوان میں رُکن قانون ساز راجیو جسروٹیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔
چودھری نے مزید کہا کہ صوبہ جموں میں مختلف اضلاع میں اِندسٹریل سٹیٹس کے قیام کیلئے۱۵ء۱۴۹۵۶ کنال اراضی کی درخواست دی گئی ہے جبکہ گزشتہ دو برسوںمیں کشمیر میں۱۹ء۵۵۳۲ کنال زمین منتقل کی گئی ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر انڈسٹریل پالیسی ۳۰۔۲۰۲۱ ء کے تحت توجہ دی جانے والی صنعتوں میں مینوفیکچرنگ، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس، زراعت اور فوڈ پروسسنگ، صحت اور فارماسیوٹیکلز، بنیادی ڈھانچہ اور رئیل اسٹیٹ، سکل ڈیولپمنٹ ، سیاحت اور مہمان نوازی، فلم ٹوراِزم، باغبانی اور پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ، قابل تجدید توانائی، ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹس اور زراعت شامل ہیں۔
چودھری نے کہا کہ مراعاتی پیکیج جو صد فیصد تک سبسڈی کے اجزأ ، ٹرن اوور مراعات، انٹرپرینیورشپ اور سکل ڈیولپمنٹ کے فنڈ، کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ایجنسی، برآمدات کے فروغ اور صنعتی شکایات کے فورم کے قیام جیسے اقدامات شامل ہیں، جموں و کشمیر انڈسٹریل پالیسی۳۰۔۲۰۲۱ ء کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہیلتھ اینڈ ڈرگ کنٹرولر، زراعت، آلودگی کنٹرول بورڈ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، لیبر، جنگلات، پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، فائر، ہائی کورٹ، ہاؤسنگ اور اربن ڈیولپمنٹ، انڈسٹریز اور کامرس جیسے محکموں میں مزدور قوانین، جائیداد کی رجسٹریشن، سنگل وِنڈو کلیئرنس سسٹم اور مرکزی انسپکشن فریم ورک کے حوالے سے اصلاحات کی جا رہی ہیں جو ضلع سطح پر بزنس ریفارم ایکشن پلان (بی آر اے پی) کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہیں جس سے ایک بہتر ریگولیٹری نظام قائم ہو رہا ہے۔
جموں کشمیر کی طرف سے صنعتی شعبے کو فروغ دینے اور اسے سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ منزل بنانے کیلئے کیے گئے مختلف پالیسی اقدامات میں نئی مرکزی سیکٹر سکیم ۲۰۲۱، جے اینڈ کے انڈسٹریل پالیسی۳۰۔۲۰۲۱‘جے اینڈ کے انڈسٹریل لینڈ الاٹمنٹ پالیسی،جے اینڈ کے پرائیویٹ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ، پالیسی میں فارن موشن انویسٹمنٹ جے اینڈ کے سنگل وِنڈو رولز۲۰۲۱، ٹرن اوور انسینٹیو سکیم ۲۰۲۱، جے اینڈ کے اون پروسسنگ، ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹس پالیسی ۲۰۲۰ کوآپریٹیو/سیلف ہیلپ گروپس کیلئے مالی اعانت کی سکیم، ۲۰۲۰ کیلئے کارڈیٹس اور ہم کارپوریشن سکیم، جموں و کشمیر میں دستکاری کے شعبے کی ترقی کیلئے سکیم ۲۰۲۱، ایکسپورٹ سبسڈی سکیم۲۰۲۱، ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ کے دستکاروں،بنانے والوں کیلئے نظر ثانی شدہ تعلیمی سکیم ۲۰۲۲؍اور جے اینڈ کے سٹارٹ اپ پالیسی ۲۴۔۲۰۲۷ء شامل ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زمین کی الاٹمنٹ کیلئے درخواستوں کی جانچ میں خواتین کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ خواتین اپنی شرکت کی وجہ سے اعلیٰ میرٹ حاصل کریں۔
چودھری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم اِی جی پی) کے تحت ضلع اودھمپور کے سین، ٹھکران میں۱۳۴۷کنال زمین میں سے ۳۲۹ کنال زمین پر خواتین کے لئے مخصوص صنعتی اسٹیٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اِس موقعہ پرمُبارک گُل اور سیف الدین بٹ نے ضمنی سوالات اُٹھائے۔