اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وزیر اعلیٰ کا یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو مستقل کرنے کےلئے کمیٹی کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-11
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
گلمرگ فیشن شو: رمضان کیاحکومت کسی بھی مہینے میں اس کی اجازت نہیں دیتی: وزیر اعلی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۱۱مارچ

جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو مستقل کرنے کےلئے روڈ میپ تیار کرنے کےلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

عمرعبداللہ نے بجٹ بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا”میں چیف سکریٹری، ایڈیشنل چیف سکریٹری، سیکرٹری منصوبہ بندی اور سیکرٹری قانون پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کروں گا“۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ کمیٹی چھ ماہ کے اندر روڈ میپ تیار کرے گی جسے آئندہ بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

افراط زر کے بارے میں خدشات کو دور کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے ان دعووں کو مسترد کردیا کہ بجٹ میں افراط زر پر نمایاں اثر پڑے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سجاد صاحب نے کہا تھا کہ اس سے افراط زر پر بڑا اثر پڑے گا لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بجٹ مایوس کن ہونے کے بجائے حقیقت پسندانہ ہے۔

دریں اثنابی جے پی کے اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے عارضی ملازموں کے مسئلے پرنیشنل کانفرنس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان ملازموں کے ساتھ جو انصافی ہو رہی ہے اس کی ذمہ دار نیشنل کانفرنس ہے ۔

ان کا کہنا تھا”نیشنل کانفرنس نے ان کے ساتھ ہمیشہ مذاق کیا ہے اور آج ہم نے ان ملازموں کےلئے ہاﺅس سے واک آﺅٹ کیا“۔

اپوزیشن لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

شرما نے کہا”ڈیلی ویجروں نے نیشنل کانفرنس کو وعدے یاد دلانے کے لئے گذشتہ روز جموں اور سری نگر میں احتجاج کیا“۔

ان کا کہنا ہے”ڈیلی ویجروں کے ساتھ جو ناانصافی، جھوٹ اور دھوکہ دہی ہو رہی ہے اس کی ذمہ دار نیشنل کانفرنس ہے ، اس پارٹی نے ان ملازموں کے ساتھ ہمیشہ مذاق کیا ان کو نوکری پر لگا کر ان کی 2 سو، 5 سو، 6 سو روپیہ ماہانہ تنخواہ مقرر کی“۔

بی جے پی لیڈر نے کہا”لیکن لیفٹیننٹ گورنر نے ان کی ماہانہ تنخواہ 9 ہزار کرکے ان کو تھوڑی بہت راحت پہنچائی“۔انہوں نے کہا”نیشنل کانفرنس کے منشور میں ان کو مستقل کرنے کا وعدہ ہے اور کہا ہے کہ ان کو ایک سال میں مستقل کیا جائے گا لیکن جس طرح بجٹ پیش کیا گیا تو ان کے ساتھ ایک بار پھر مذق کیا گیا ہے “۔

ان کا کہنا تھا”ہم اس مسئلے پر بحث کرنا چاہتے تھے اور سپیکر صاحب نے وقفہ سوالات کے بعد اس کی یقین دہانی بھی کی لیکن پھر ایسا نہیں کیا گیا“۔انہوں نے کہا”اب ہم نے ان ملازموں کےلئے ہاﺅس سے بائیکاٹ کیا۔“

ادھرپی ڈی پی لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ نے عارضی ملازموں کے ساتھ انصاف کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عارضی ملازموں کا مسئلہ نوکری سے زیادہ اب وقار کا مسئلہ بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایس آر او 520 کو لاگو کرکے ان کے مطالبوں کو پورا کرے ۔

پی ڈی پی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

پرہ نے کہا”بجٹ سے عارضی ملازموں کےلئے امیدیں تھیں ایک لاکھ لوگ ہیں جن کی وجہ سے اہم محکمے چل رہے ہیں“۔ان کا کہنا تھا کہ ایک عمل چل رہا جس میں کوشش کی جانی چاہئے کہ ان کے مطالبے پورے کئے جائیں۔

پلوامہ رکن اسمبلی نے کہا کہ یہ اب صرف نوکریوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ وقار کا معاملہ بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک لاکھ لوگوں اور ایک لاکھ گھروں کا مسئلہ ہے ان کے ساتھ انصاف کیا جانا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایس آر او520 کو لاگو کیا جانا چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ نے بلاور میںشہری ہلاکتوں کی مذمت کی

Next Post

اوڑی کے لئے نئے پولیس ضلع کی کوئی تجویز نہیں: مرکز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
’۱۹۹۰ء کے اوائل میں ۶۸ہزار پندٹ خاندان وادی چھوڑنے پر مجبور ہو ئے ‘

اوڑی کے لئے نئے پولیس ضلع کی کوئی تجویز نہیں: مرکز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.