جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعدا سکول کھل گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-07
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

SRINAGAR, MAR 1 (UNI):- Students in uniforms were seen heading to respective schools very early in the morning as the School Education Department has changed school timing in Srinagar city from 9 a.m. to 2 p.m. on Wednesday. UNI PHOTO-3U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۷مارچ

وادی کشمیر میں تین مہینوں کی طویل سرمائی چھٹیوں کے بعد جمعہ کے روز اسکول دوبارہ کھل گئے ۔

واضح رہے کہ وادی میں نا ساز گار موسمی صورتحال کے باعث سرمائی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی تھی جس کے وجہ سے اسکول یکم مارچ کے بجائے 7 مارچ کو کھل گئے ۔

متعلقہ

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

ادھر بچوں کے استقبال کے لئے اسکولوں کو سجایا سنوار گیا تھا اور اساتذہ وہ دیگر عملہ سکول گیٹوں پر کھڑے بچوں کا پر جوش استقبال کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔

وادی میں اسکولوں کے کھلنے کے ساتھ ہی جہاں سڑکوں اور گلی کوچوں میں کھوئی ہوئی سی رونق لوٹ آئی وہیں تعلمیمی اداروں کی خاموشی بھی بچوں کی چہچہاہٹ سے ٹوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح شہر و دیہات میں مختلف النوع صاف وشفاف وردیوں میں ملبوس بچوں کو اپنے اپنے اسکولوں کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

بعض بچے اسٹافوں پر اپنے والد یا والدہ کے ہمراہ اسکول بس کا انتظار کرتے ہوئے دیکھے گئے تو بعض بچوں جن کے اسکول نزدیک ہی واقع ہیں، کو پیدل کاندھوں پر کتابوں کے نئے بیگ لدے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے اپنے اسکولوں کی طرف رواں دواں دیکھا گیا۔بچوں کے چہروں پر خوشی سے ان کی خوبصورتی اور معصومیت میں مزید چار چاند لگ گئے تھے ۔قیصر علی نامی ایک طالب علم نے یو این آئی کو بتایا کہ طویل سرمائی چھٹیوں کے بعد اسکول جانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم بہت خوش ہیں، یونیفارم پہن کر اسکول جانا اور پھر وہاں اپنے اساتذہ کے سامنے بیٹھ کر پڑھنے میں ایک الگ ہی لطف ہے ‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کئی طلبا کے ساتھ چھٹیوں کے دوران بھی ملاقات ہوتی رہتی ہے لیکن ایسے بھی طلبا ہیں جن کے ساتھ چھٹیوں کے بعد اسکول میں ہی دوبارہ ملتے ہیں جس کا بہت ہی اشتیاق رہتا ہے ۔

ایک اور طالب علم نے کہا کہ صبح کو وردی پہن کر اسکول جانے میں جو مزہ ہے وہ ٹیوشن جانے میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کا ماحول ہی کچھ الگ ہوتا ہے ۔

ناصر احمد نامی ایک استاد نے بتایا کہ بچے ہی ایک تعلیمی ادارے کی شان و شوکت ہیں ان کی غیر موجودگی میں اسکولوں میں سناٹا چھایا رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بچے اسکول آتے ہیں تو ہر طرف بہار ہی بہار نظر آتی ہے ۔

شبیر حسین نامی ایک استاد نے بتایا’بچوں کے بغیر سکولوں کی حیثیت خزاں رسیدہ گلستانوں کی سی ہوتی ہے اور ان کے آتے ہی سکولوں میں بہار کی سی فضا قائم ہوجاتی ہے ‘۔

انہوں نے کہا’سکولوں میں بچوں کے پڑھنے ، کھیلنے کودنے کے شور و غل سے ہی سکولوں کی رونق ہے ‘۔

دریں اثنا صحت و تعلیم کی وزیر سکینہ یتو نے اسکول کھلنے پر بچوں کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’چونکہ سرمائی زون کے طلباءموسم سرما کی تعطیلات کے بعد اپنے اسکولوں میں جا رہے ہیں، میں ان کے سیشن اور مستقبل کے لیے کامیابی کی خواہش کرتی ہوں‘۔

انہوں نے کہا’میں اس کو ایک یادگار، کامیاب سال بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، خاص طور پر تدریسی برادری کے تعاون کی سراہنا کرتی ہوں۔ سب کے لیے نیک خواہشات۔‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی ایس آئی جموںکشمیر میں منشیات کی سمگلنگ کنٹرول کررہی ہے

Next Post

’اقتصادی ترقی کا روڈ میپ‘: وزیر اعلی چھ سال میں جموں کشمیر کا پہلا بجٹ پیش کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر ایئر بیس پر اپ گریڈڈ مگ 29 لڑاکا طیاروں کا ایک سکواڈرن تعینات
تازہ تریں

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

2025-07-10
تازہ تریں

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

2025-07-10
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
تازہ تریں

وادی میںجاری بارشوں سے شدید گرمی کی لہر سے لوگوں کو راحت 

2025-07-10
اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان
ٹاپ سٹوری

اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان

2025-07-10
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
Next Post
کچھ لوگ ہمیں ڈرانے دھمکانے اور خاموش کرانے کی کوشش کر رہے ہیں: عمر عبداللہ

’اقتصادی ترقی کا روڈ میپ‘: وزیر اعلی چھ سال میں جموں کشمیر کا پہلا بجٹ پیش کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.