سرینگر//
پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں دو بد نام زمانہ منشیات فروشوں کو پی آئی ٹی ، این ڈی پی ایس کے تحت گرفتار کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دو منشیات فروش جو منشیات فروشی میں ملوث تھے ، خاص طور پر وہ نوجوانوں کو ٹار گیٹ کر رہے تھے ، کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت دانش احمد ڈار ولد غلام احمد ڈار ساکن واکورہ گاندربل اور شاہ جہاں احمد پرہ ولد نذیر احمد پرہ ساکن ززنہ گاندربل کے طور پر ہوئی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے بعد دونوں کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل کوٹ بھلوال جموں اور ضلع جیل اودھم پور میں بند رکھا گیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ گاندربل پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کیلئے پر عزم ہے اور یہ گرفتاریاں منشیات کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کا ایک قدم ہے ۔