جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموںکشمیر میں کانگریس پارٹی لوگوں کی مجبوری بن گئی ہے: قرہ

’مرکزریاستی درجہ بحال نہ کرکے عوامی منڈیٹ کا احترام نہیں کررہا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-02
in اہم ترین
A A
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں//
جموںکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کو بحال نہ کرکے لوگوں کے منڈیٹ کا احترام نہیں کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس جموں وکشمیر میں لوگوں کی مجبوری بن گئی ہے ۔
کانگریسی یونٹ صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
قرہ نے کہا’’میں بار بار یہ دہرا رہا ہوں کہ جموں وکشمیر میں سرکار بننے کے بعد لوگوں کو یہ احساس ہوا ہے کہ بی جے پی اپنے وعدوں خاص طور پر ریاستی درجے کی بحالی کو پورا نہیں کر رہی ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’بی جے پی تقسیم کرنے والی پالیسیاں اپنا رہی ہیں اور ووٹروں کی عزت نہیں کی جا رہی ہے ‘‘۔
قرہ نے کہا کہ اب ووٹروں میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ اگر کوئی متبادل پارٹی ہے تو وہ کانگریس ہی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی اب لوگوں کی مجبوری بن گئی ہے ۔
کانگریسی یونٹ صدر نے کہا’’جموں کشمیر میں لوگوں کے ایک خاص طبقے سے ووٹ بینک کو مضبوط کرنے کیلئے ووٹ حاصل کئے گئے اب ان کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے ‘‘۔
کانگریس لیڈر کا کہنا تھا’’بی جے پی کی قد آور قیادت نے کشمیر کی سر زمین پر بھی ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ کیا لیکن اب لوگ شاید اس کو ایک جملہ ہی سمجھ رہے ہیں‘‘۔
قرہ نے کہا’’میرا بی جے پی کی جموں وکشمیر یونٹ کی قیادت سے سوال ہے کہ اگر وہ ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں ہیں تو وہ پھر باقی پارٹیوں کی طرح سرگرم کیوں نہیں ہیں‘‘۔
بجٹ اجلاس کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا’’بجٹ اجلاس سے لوگوں کو کافی توقعات وابستہ ہیں البتہ اس کی تفصیلات تب سامنے آئیں گی جب بجٹ پیش ہوگا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ حادثہ:ایک اورلاش برآمد۔۔خاتون اورنو مولود ہنوز لاپتہ

Next Post

سرینگرجموں شاہراہ پر ٹریفک بحال‘مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت

سرینگرجموں شاہراہ پر ٹریفک بحال‘مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.