سرینگر/28فروری
وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد لائن آف کنٹرول پر فوج کی چوکسی بڑھادی گئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ شمالی کشمیر کے سرحدی علاقوں میں فوج کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر کے سرحدی علاقوں میں بھاری برفباری کے بعد فوج کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ، بارہ مولہ اور بانڈی پورہ میں لائن آف کنٹرول پر فوج کو الرٹ پر رہنے کی تاکید کی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق تازہ برف باری کے بعد ایل او سی پر جدید آلات کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔
انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر متعدد جگہوں پر ہائی ٹیک سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھے ہوئے ہیں۔
ان کے مطابق نائٹ ڈیواس ، نائٹ ویژن کیمرے ، گراونڈ سرویلنس ریڈار اور موشن سینسر ز طویل فاصلے تک مشکوک افراد کی نقل وحرکت کو ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا کہ تھرمل سینسرز اور ہائی ریزولیشن کیمروں کے ساتھ ڈرون اور نائٹ ویژن چشمے بھی کم روشنی میں جوانوں کی مدد کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے تاہم فوج بھی سرحدوں پر اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہے ۔