جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں وسیع پیمانے پر برف باری‘ آج سے موسم میں بتدریج بہتری کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-28
in تازہ تریں
A A
کشمیر:جنوری کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲۸فروری

وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے بھاری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری ہوئی جس سے بیشتر مقامات پر معمول زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ۔

اطلاعات کے مطابق وادی کے سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 فٹ برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں 10 انچ برف جمع ہوئی ہے ۔

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

اس دوران وادی کے دیگر سیاحتی مقامات جیسے دودھ تھری میں 3 فٹ، سونہ مرگ میں 3.5 فٹ، یوسمرگ میں 2 فٹ سے زیادہ، ڈکسم میں 1 فٹ، ویری ناگ میں 10 انچ اور کوکرناگ میں بھی 10 انچ برف جمع ہوئی ہے ۔

کشمیر ویتھر کے مطابق گرمائی دار الحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 58.2 ملی میٹر اور 46.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

شمالی ضلع کپوارہ اور گیٹ اے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب33.5 ملی میٹر اور 53.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

سری نگر ہوائی اڈے پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران52.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں اس دوران بالترتیب12.0 ملی میٹر سے زیاد اور 24.5 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں بالترتیب 19.0 ملی میٹر اور27.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سوپور میں اس دوران 35.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب 24.0 ملی میٹر، 16.0 ملی میٹر،21.0 ملی میٹر اور28.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

وادی میں برف وباراں کی وجہ سے جہاں جمعہ کو سری نگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن تاخیر کا شکار ہوگیا وہیں وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہو کر رہ گئی۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت بعض رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل شدید مشکلات سے دوچار ہوئیں جبکہ بعض علاقوں میں بجلی بھی متاثر ہو کر رہ گئی۔

خراب موسمی صورتحال کے باعث وادی کے سکولوں کی سرمائی تعطیلات میں بھی قریب ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 28 فروری کو بھی موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران صوبہ جموں میں بھی کہیں کہیں ہلکے درجے کے برف وباراں کا امکان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شمالی اور وسطی کشمیر میں 28 فروری کے دوپہر سے موسم میں بتدیرج بہتری واقع ہوسکتی ہے جبکہ جنوبی کشمیر میں سہہ کے بعد اور چناب میں 28 فروری کی شام سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے ۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں یکم اور 2 مارچ کو بھی موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک اور مغربی ہوا کے نتیجے میں 3 مارچ کو ایک بار پھر وادی میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں 4 سے 8 مارچ تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔

محکمے کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اس دوران خاص طور پر سادھنا پاس، راز دان پاس، سونہ مرگ ، زوجیلا ، گمری ایکسز، مغل روڈ سنتھن روڈ اور دوسرہی پہاڑی سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل عارضی طور پر متاثر رہ سکتی ہے ۔

ایڈوائزری میں سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنے کھیت کھلیانوں میں آبپاشی و دیگر کام کرنے سے احتراز کریں۔انہوں نے کہا کہ کچھ مقامات پر مٹی کے تودے یا چٹانیں کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔

دریں اثنا وادی میں برف باری سے لوگوں خاص طور پر کسانوں میں خوشی کی لہر پھیل گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال سے بارش کانہوں نے کہا کہ کشمیر میں رواں سیزن کے دوران یعنی یکم جنوری سے 27 فروری تک بارش کی 63 فیصد کمی جبکہ صوبہ جموں میں 67 فیصد بارش کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ توسیعی رینج پیش گوئی(ای آر ایف) کے مطابق 27 فروری سے 6 مارچ تک معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں جبکہ 6 مارچ سے 13 مارچ تک معمول کے قریب بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ ی80 فیصد کمی صرف 65 فیصد رہ گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خراب موسم: اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں 6 مارچ تک توسیع

Next Post

برف باری کے بعد لائن آف کنٹرول پرچوکسی بڑھادی گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
پونچھ:ایل او سی کے نزدیک متعدد علاقوں میں تلاشی کارروائی

برف باری کے بعد لائن آف کنٹرول پرچوکسی بڑھادی گئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.