سرینگر/28 فروری
خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر وادی کشمیر اور جموں کے سرمائی زون کے ا سکولوں میں سرمائی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
جموں و کشمیرا سکول ایجوکیشن محکمے کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر اور صوبہ جموں کے سرمائی زون میں ہائر سیکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں 6 مارچ تک توسیع کی گئی ہے ۔
حکم نامے کے مطابق اب یہ ا سکول یکم مارچ 2025 کے بجائے 7 مارچ 2025 کو کھلیں گے ۔
ادھر وزیر تعلیم سکینہ یتو نے اپنے ’ایکس‘ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا’وادی میں موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ہائر سیکنڈری سطح تک کے تمام اسکول اب 7 مارچ 2025 کو کھلیں گے ‘۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں وسیع پیمانے پر برف باری اور بارشیں ہوئیں جس سے وادی میں زمینی و ہوائی ٹرانسپورٹ متاثر ہوگیا۔