اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بالائی علاقوں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

’۲۸فروری تک موسم میں کسی نمایاں تبدیلی کا امکان نہیں ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-26
in مقامی خبریں
A A
کشمیر: سیاحتی مقام گلمرگ اور وادی گریز میں تازہ برف باری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برف و باراں متوقع ہے ۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق منگل کی سہ پہر سے وادی کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری ہوئی ہے ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ سیاحتی مقامات سونہ مرگ، گلمرگ اور دودھ پتھری میں تازہ برف باری کی وجہ سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شام دیر گئے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ، کولگام اور اننت ناگ کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہو رہی ہیں۔
شمالی کشمیر سے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ بارہ مولہ کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہرہ آفاق گلمرگ اور ٹنگمرگ میں بھی اچھی خاصی برف باری ہوئی ۔
نامہ نگار نے کہاکہ گلمرگ میں پانچ انچ، ٹنگمرگ میں تین انچ ، حاجی بل بارہ مولہ میں تین سے چار انچ، کنڈی بارہ مولہ ، رفیع آباد اپر بیلٹ میں تین سے چار انچ برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اوڑی کے اوپری پہاڑی علاقوں میں بھی یہ رپورٹ فائل کرنے تک برف باری کا سلسلہ جاری تھا۔
جنوبی کشمیر سے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ ہر پورہ شوپیاں میں منگل کی سہ پہر برف باری ہوئی جبکہ پہاڑی ضلع کے میدانی علاقوں میں رک کر بارشیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کولگام ، شوپیاں، اننت ناگ کے ساتھ ساتھ پیر پنچال کی پہاڑیوں پر بھی تازہ برف باری ریکارڈ ہوئی ہے ۔
وسطی ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں بھی برفباری ہوئی ہے جبکہ بڈگام کے یوسمرگ اور دودھ پتھری سیاحتی مقامات میں بھی تازہ برف باری کے بعد سفید چادر بچھ گئی ہے ۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک بڑے پیمانے کی مغربی ہوا داخل ہونے کے نتیجے میں وادی کشمیر میں خاص کر ۲۵فروری کی شام سے۲۸فروری کی دوپہر تک وسیع پیمانے پر برف وباراں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ ۲۵؍اور۲۶فروری کو یہ سرگرمیاں زور پکڑ سکتی ہیں جس کے نتیجے میں وادی کے پہاڑی علاقوں خاص کر کپوارہ، بانڈی پورہ اور گاندربل کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ۲۷؍اور۲۸فروری کو جنوبی، وسطی اور شمالی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے جبکہ اس دوران وادی کے میدانی علاقوں میں بھی بارشوں کے ساتھ ساتھ برف باری متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ ۲۷فروری کو سری نگر میں بھی بارشوں کے ساتھ ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات نے کشمیر اور جموں صوبوں کے صوبائی کمشنروں کو ایک ایڈوائزری ارسال کی ہے
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے’’ایک تازہ فعال ویسٹرن ڈسٹربنس۲۵فروری کی شام سے۲۸فروری کی شام تک جموں و کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں کو متاثر کر سکتی ہے ‘‘۔ایڈوائزری کے مطابق اس موسمی نظام کے زیر اثر جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر درمیانے درجے کی بارشوں اور برف باری کا امکان ہے ۔
محکمے نے ایڈوائری میں کہا ہے کہ ان ایام کے دوران خاص کر سادھنا پاس، راز ان پاس، سونہ مرگ‘ زوجیلا ‘ گمری ایکسز، مغل روڈ، سنتھن ٹاپ اور دیگر پہاڑی علاقوں کی سڑکوں پر ٹرانسپورٹ عارضی طور پر متاثر رہ سکتا ہے ۔
سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنے کھیت کھلیانوں میں آبپاشی و دیگر کام کرنے سے احتراز کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بجٹ پر وزیر اعلیٰ کی مختلف محکموں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ

Next Post

بی ایس ایف نے جموں میں پاکستان سرحد پر مزید فوجی تعینات کر دیئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا

بی ایس ایف نے جموں میں پاکستان سرحد پر مزید فوجی تعینات کر دیئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.