ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

منشور پانچ دنوںیا پانچ ہفتوں نہیں بلکہ پانچ سالوں کیلئے ہے :وزیر اعلیٰ

ہم جانتے ہیں کہ ہم نے لوگوں سے کیا وعدے کئے ہیں اور ہم ان وعدوں کو پورا کریں گے :وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-25
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

’ ہمیں بدلتے ہوئے ماحول کے مطابق ڈھلنے اور لوگوں کیلئے پانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے‘
سرینگر//
وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے پارٹی کے منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ وعدے پانچ سال کی مدت کے لئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پہلا بجٹ ابھی پیش نہیں کیا گیا۔
ان کاکہنا تھا’’ہمارا منشور پانچ دن یا پانچ ہفتوں کے لیے نہیں تھا۔ یہ پانچ سال کیلئے تھا۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے کیا وعدہ کیا ہے اور ہم اسے پورا کریں گے‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے جموں کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کرنے کے اپنے مضبوط مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یونین ٹریٹری (یو ٹی) کی حیثیت کے تحت بہت سے اہم مسائل کو مؤثر طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان کاکہنا تھا’’میں ریاست کا درجہ حاصل کرنے کے لیے کیوں لڑ رہا ہوں؟ کیونکہ میں یو ٹی کی حدود کو جانتا ہوں‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ ایسے مسائل ہیں جن کے حل کیلئے مکمل ریاست کا درجہ درکار ہے اور ہم دونوں محاذوں پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
صحت عامہ سے متعلق خدشات کو دور کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے موٹاپے سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے بڑھتی ہوئی طرز زندگی کی بیماری قرار دیا۔ انہوں نے موٹاپے کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے وزیر اعظم کے اقدام کی تعریف کی اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ صحت مند عادات اپنائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم صحت مند رہیں گے تو ہمارے بچے بہتر تعلیم حاصل کریں گے، ہسپتالوں کو کم دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا اور مجموعی طور پر متوقع عمر میں بہتری آئے گی۔
آئندہ بجٹ کے بارے میںعمر عبداللہ نے واضح کیا کہ وہ اس کی باضابطہ پیش کش سے پہلے کسی بھی تفصیل پر تبادلہ خیال نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اسے پہلے اسمبلی میں پیش کیا جانا چاہیے۔ میں۷ مارچ سے پہلے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔
وادی میں پانی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے موسم سرما کی بارشوں اور برفباری میں نمایاں کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے موسم گرما میں پانی کی ممکنہ قلت کا انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں بارش میں ۸۰ فیصد کمی آئی ہے جس سے زراعت اور گھریلو پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ ہمیں ابھی سے تیاری شروع کرنی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے بارش کے پانی کو جمع کرنے اور آبپاشی کے بہتر نظام سمیت پانی کے تحفظ کے فعال اقدامات پر زور دیتے ہوئے زراعت اور جل شکتی محکموں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بدلتے ہوئے ماحول کے مطابق ڈھلنے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے پانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جب عمر عبداللہ نے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا تو خزانے خالی تھے‘

Next Post

کٹھوعہ میں گاڑی کی تلاشی کے دوران ۳۵لاکھ روپے بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں چار فیصد اضافہ

کٹھوعہ میں گاڑی کی تلاشی کے دوران ۳۵لاکھ روپے بر آمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.