سرینگر/22فروری
سینئر صحافی اور سرینگر میں زی نیوز کے سابق بیورو چیف نصیر احمد کا آج یہاں انتقال ہو گیا۔
سرینگر کے علاقے بمنہ کے رہائشی 60 سالہ نصیر جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔ ان کے انتقال پر صحافیوں اور سیاست دانوں نے یکساں طور پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ دوپہر 2 بجے بمنہ میں ادا کی گئی ۔
سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا”سینئر صحافی اور زی نیوز کے سابق بیورو چیف نصیر احمد کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ صحافت میں ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ اور عزیزو اقارب کو توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔“
نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان تنویر صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سرینگر میں زی نیوز کے سابق بیورو چیف اور سینئر صحافی نصیر احمد کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ہے۔ان کاکہنا تھا” صحافت میں ان کی خدمات قابل قدر ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور اس مشکل گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور عزیزواقارب کو توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔“
پیپلز کانفرنس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سینئر صحافی اور زی نیوز کے سابق بیورو چیف نصیر احمد کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ ہماری دلی تعزیت۔ دعا ہے کہ ان کی وراثت صحافیوں کی آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے۔