نئی دہلی/۱۸فروری
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو وزیر اعلی عمر عبداللہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں جموں و کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
عمرعبداللہ نے میٹنگ میں شرکت کی حالانکہ امن و امان کو براہ راست مرکزی حکومت سنبھالتی ہے کیونکہ سابق ریاست کو 2019 میں جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ عمرعبداللہ اور سنہا کے علاوہ مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر حکومت کے اعلی عہدیداروں نے نارتھ بلاک میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی۔
بھارتیہ نیائے سنگھیتا، بھارتیہ ناگرک سرکشا سنگھیتا اور بھارتیہ سکشیہ ادھینیام نے بالترتیب نوآبادیاتی دور کے انڈین پینل کوڈ، کوڈ آف کرمنل پروسیجر اور انڈین ایویڈنس ایکٹ 1872 کی جگہ لے لی۔
نئے قوانین گزشتہ سال یکم جولائی سے نافذ العمل ہوئے تھے۔
وزیر داخلہ پہلے ہی اتر پردیش، ہریانہ، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور گجرات سمیت کئی ریاستوں میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لے چکے ہیں۔