نئی دہلی/۱۱فروری
جموں کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں دہشت گردوں کے مشتبہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) حملے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
فوج نے کہا کہ وائٹ نائٹ کور دو بہادر فوجیوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
آئی ای ڈی حملہ اس وقت ہوا جب فوجی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ’باڈر گشت‘ پر تھے۔