نئی دہلی/ 10 فروری
سی بی آئی نے اودھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریلوے لنک پروجیکٹ کے کٹارا-دھرم سیکشن کی تعمیر میں شامل ایک کمپنی کے زیر التوا بلوں کی ادائیگی کے لیے مبینہ رشوت لینے کے الزام میں کونکن ریلوے کے ایک چیف انجینئر کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔
ایک عہدیداروں نے کہا کہ انڈین ریلوے سروس آف انجینئرز (آئی آر ایس ای) کے 2005 بیچ کے افسر سمیت کھجوریا کو سی بی آئی کی جانب سے پارس ریل ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹروں راجیش کمار جین، پشپ راج سنگھ اور سلبھ راوت کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج ایف آئی آر میں ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
عہدیدار نے کہا کہ یہ الزام ہے کہ کھجوریا اور کمپنی کے ڈائریکٹر کونکن ریلوے کارپوریشن لمیٹڈ کی نگرانی میں اس اہم پروجیکٹ کی تکمیل میں زیر التوا بلوں کو کلیئر کرنے اور سرنگ کی گندگی کو ہٹانے سے متعلق تخمینوں پر نظر ثانی کرنے میں بدعنوانی میں ملوث تھے۔ (ایجنسیاں)