سرینگر 10 فروری
چیف منسٹر عمر عبداللہ آج سہ پہر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ دہلی میں موجود عمر عبداللہ آج دوپہر امیت شاہ سے ملاقات کریں گے اور کئی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امت شاہ کے ساتھ عمر عبداللہ کی یہ تیسری ملاقات ہوگی۔
گزشتہ ہفتے وزیر داخلہ نے نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی تھی۔ میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سمیت اعلیٰ سیکورٹی اور سول افسران نے شرکت کی۔