نئی دہلی/۳ 3 فروری
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ منگل کو نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر کی سلامتی کا جائزہ لیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، چیف سکریٹری اٹل دولو ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات اور نیم فوجی دستوں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلی عہدیدار شرکت کریں گے۔
اجلاس میں آنے والے مہینوں کے لئے سیکورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ برف پگھلنا شروع ہوجائے گی ، جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی کے راستے کھل جائیں گے۔ دیگر امور جو زیر بحث آسکتے ہیں ان میں سیاحتی سیزن کے آغاز سے قبل سیاحتی مقامات کو محفوظ بنانا شامل ہے۔
توقع ہے کہ اجلاس میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اعلیٰ سیکورٹی حکام وزیر داخلہ کو جموں و کشمیر میں امن برقرار رکھنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
یاد رہے کہ پیر کو ضلع کولگام میںمشتبہ ملی ٹنٹوں نے ایک سابق فوجی اور اس کے افراد خانہ پر فائرنگ کی جس میں سابق فوجی ہلاک اور اس کی بیوی اور بھتیجی زخمی ہو گئے ۔