کولگام/۳فروری
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بیہی باغ علاقے میں ملی ٹنٹوں نے ایک ریٹائرڈ فوجی اور اس کی بیوی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے۔
زخمی افراد کی شناخت منظور احمد وگے (45) اور ان کی بیوی عالیہ (37) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر علاج کے لئے سرینگر کے ایک اسپتال لے جایا گیا۔
ایک سینئر پولیس عہدیدار نے ایک خبر رساں ایجنسی کو حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔