جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وندے بھارت ایکسپریس کے سرینگر پہنچنے پر کشمیر ٹرین کا آزمائشی سفر مکمل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-26
in اہم ترین
A A
کشمیر کیلئے تیار کردہ خصوصی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین جموں پہنچ گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
انڈین ریلوے نے ہفتے کے روز شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ ریلوے اسٹیشن سے سرینگر کے نوگام ریلوے اسٹیشن تک پہلی وندے بھارت ٹرین کا کامیاب ٹرائل رن انجام دیا۔
یہ ٹرین ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریلوے پل اور دریائے چناب پر تعمیر ہوئے دنیا کے سب سے اونچے پل سے گذرے گی۔
تفصیلات کے مطابق یہ ٹرین کٹرہ ریلوے اسٹیشن سے ہفتے کی صبح ٹھیک ۸بجے سری نگر کی طرف روانہ ہوئی اور صبح کے۱۰بجے اننت ناگ پہنچی اور اس کے بعد ٹھیک ۱۱بجے صبح سری نگر کے نوگام ریلوے اسٹیشن پر پہنچی۔
حکام نے بتایا کہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا ایک طرفہ ٹرائل رن آج مکمل ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرین جمعہ کو جموں ڈویژن میں پہنچی اور آج یعنی ہفتے کو سری نگر پہنچی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں منفرد طور پر سردی کے موسم میں سرد حالات کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں جن میں خصوصیت کی جدید ٹیکنالوجیز ہیں تاکہ آرام، حفاظت اور بھروسے کو یقینی بنایا جا سکے ۔
وندے بھارت ٹرین دہلی سے سری نگر تک کے۸سو کلومیٹر فاصلے کو صرف۱۳گھنٹوں میں طے کرے گی۔ ٹرین شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ سے سری نگر کے درمیان ۱۹۰کلو میٹر کے فاصلے کو محض۳گھنٹوں میں طے کرے گی اور اس دوران یہ ٹرین بعض اہم اسٹیشنوں پر رکے گی۔اس ٹرین کو وادی کشمیر کے سرد موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔
اس ٹرین میں جو کلیدی خصوصیات موجود ہیں ان میں پانی اور بائیو ٹوائلٹ ٹینک کو جمنے سے روکنے کے لیے جدید ترین حرارتی نظام، ویکیوم سسٹمز کے لیے گرم ہوا، اور زیرو زیرو درجہ حرارت میں ہموار آپریشن کے لیے بہتر ایئر بریک کی فعالیت شامل ہیں۔
علاوہ ازیں وندے بھارت ٹرین میں تمام معیاری سہولیات جیسے مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ کوچز، خودکار پلگ دروازے ، اور موبائل چارجنگ ساکٹ بھی موجود ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کو قومی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑ کر یہ ٹرین ادھم پور، سرینگر،ب ارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ پر عالمی معیار کا سفری تجربہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ جغرافیائی اور اقتصادی خلا کو ختم کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتی ہے ۔
شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کو دہلی سے جوڑنے والے دو کامیاب راستوں کے بعد شمالی ریلوے زون کے ذریعے چلائی جانے والی یہ خطے کیلئے تیسری وندے بھارت ٹرین ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ریلوے نے۲۷۲کلو یٹروں پر محیط اودھم پور، سرینگر،بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کو مکمل کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر مرمو کی قوم سے خطاب میں’ون نیشن ون الیکشن‘ کی وکالت

Next Post

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کی لہر تیز تر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
تیز آندھی کے جھیل ڈل میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچا لیا گیا

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کی لہر تیز تر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.