سرینگر/ 25 جنوری
سری ماتا ویشنو دیوی ریلوے اسٹیشن، کٹرا سے بڈگام تک پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا آزمائشی سفر کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا ون وے ٹرائل رن آج مکمل ہوگیا۔ یہ ٹرین جمعہ کو جموں ڈویڑن پہنچی اور آج سرینگر پہنچی۔
وندے بھارت ایکسپریس آئی سی ایف کے 49 اور 80 ریکس کو یو ایس بی آر ایل سیکشن میں کمرشل آپریشن کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ یہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں موسم سرما کے دوران سرد حالات کے لئے منفرد طور پر ڈیزائن کی گئی ہیں جس میں آرام ، حفاظت اور بھروسہ کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹکنالوجی شامل ہیں۔
یہ ٹرین بھارت کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل انجی کھڈ برج اور چناب پل سے بھی گزری جو دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ہے۔
ٹرین کووادی کشمیر کی سرد آب و ہوا کا مقابلہ کرنے کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ، یہ جموں و کشمیر کے لئے متعارف کرائی گئی تیسری وندے بھارت ٹرین ہے ، لیکن وادی کشمیر کی خدمت کرنے والی پہلی ہے۔ ناردرن ریلوے زون اس کے آپریشنز اور دیکھ بھال کی نگرانی کرے گا۔
ٹرین میں پانی اور بائیو ٹوائلٹ ٹینکوں کو منجمد ہونے سے روکنے کے لئے جدید ہیٹنگ سسٹم شامل ہیں۔ اس میں ایک انوکھا ایئر بریک سسٹم اور گرم ہوا کی گردش بھی ہے جو صفر سے کم درجہ حرارت میں ہموار آپریشن کو یقینی بناتا ہے۔
اضافی تبدیلیوں میں سخت سردی کے دوران ٹھنڈ کو صاف کرنے کے لئے ونڈ شیڈ میں شامل حرارتی عناصر شامل ہیں۔ ہیٹنگ فلامنٹس کے ساتھ ٹرپل لیئرڈ ونڈ اسکرینز برفباری کے دوران بھی ڈرائیور کے لئے واضح نظارہ فراہم کرتی ہیں۔
یہ اضافہ ٹرین کو -30 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم درجہ حرارت میں مو¿ثر طریقے سے چلانے کے قابل بناتا ہے۔
ریلوے نے اودھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ مکمل کیا ہے، جو 272 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔










