جموں//
جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کے روز کہاکہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہیں۔
ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے باہر کے لوگوں کو نوکریاں فراہم کی گئیں نیز ٹھیکیدار بھی باہر سے لائے گئے۔
ان باتوں کا اظہار این سی صدر نے کٹرا میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ جموں کشمیر کی سرکار کو اس وقت بہت سارے چیلنجوں کا سامنا ہے کیونکہ گزشتہ پانچ برسوں سے یہاں پر کچھ نہیں کیا گیا۔
این سی صدر نے کہاکہ حیرانگی اس بات کی ہے کہ جموںکشمیر میں لاکھوں تعلیم یافتہ نوجوان بیکار ہیں اور نوکریاں باہر کے لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔
ڈاکٹرفاروق نے مزید بتایا کہ تعمیر وترقی کے کام بھی باہر کے ٹھیکیداروں کو دئے گئے جیسے یہاں پر کوئی ٹھیکیدار ہی نہیں ہے۔
ای سی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری نوکریوں پر جموںکشمیر کے نوجوانوں کا حق ہے اور ہم اس حق کو چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہاکہ کٹرا میں روپ وے پروجیکٹ کے خلاف یہاں کے لوگوں نے احتجاج کیا اور ایل جی انتظامیہ نے اس پروجیکٹ پر کام روک دیا۔
ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ عوام طاقت کا سر چشمہ ہے لہذا لوگوں کو پر امن طریقے سے اپنی جائز مانگوں کی خاطراپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔
اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بجھن بھی گایا اور ’تو نے مجھے بلایا شیرا والیے، میں آیا میں آیا شیروالیے ‘ کا گانا گا کر سامعین کو محذوز کیا۔ فاروق عبداللہ کا یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائل ہے۔