جموں//
انفورسمنٹ ڈائریکٹر (ای ڈی) جموں نے جموں وکشمیر کے پٹنی ٹاپ میں پر کروڑوں روپے مالیت کے دو ہوٹلوں کو عارضی طور پر منسلک کیا ہے ۔
ان ہوٹلوں کو پٹنی ٹاپ ڈیولوپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے ) کے پی ایم ایل اے۲۰۰۲کے تحت ایک کیس کے سلسلے میں منسلک کیا گیا ہے ۔
ای ڈی نے منگل کو’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’ای ڈی جموں نے جموں وکشمیر کے پٹنی ٹاپ میں قریب۹۳ء۱۴کروڑ رویے مالیت کے ہوٹل ٹرینیترا ریزورٹس اور ہوٹل گرین آرکڈ کو منسک کیا ہے ‘‘۔
ای ڈی نے کہا’’ان ہوٹلوں کو پٹنی ٹاپ ڈیولوپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے ) کے پی ایم ایل اے۲۰۰۲کے تحت ایک کیس کے سلسلے میں منسلک کیا گیا ہے ۔‘‘