سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک کم سن لڑکا ہلاک ہو گیا۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو ایک عہدیدار نے بتایا کہ اونتی پورہ کے بیگ پورہ میں ایک نابالغ لڑکے کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
اس کی شناخت ۱۱سالہ فرقان مظفر ولد مظفر احمد شاہ ساکن رینزی پورہ اونتی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی لڑکے کو پہلے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مقامی لوگوں کے مطابق فرقان شاہ خاندان کا اکلوتا بیٹا تھا۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔