بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آئی جی کشمیر کا یوم جمہوریہ کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-19
in مقامی خبریں
A A
یوم جمہوریہ: سیکورٹی گرڈ چوکس اور متحرک ہے:آئی جی پی کشمیر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر//
یوم جمہوریہ کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریبات کے پیش نظر انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر‘ وی کے بردی نے ہفتے کو یہاں پولیس کنٹرول روم کے کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ کی صدارت کرکے اس ضمن میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران موصوف آئی جی پی کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔
ترجمان نے کہاکہ میٹنگ میں شرکت کرنے والے آفیسروں نے اپنے مفصل منصوبوں کو پیش کیا اور سیکورٹی بڑھانے اور عوامی جگہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدام کو اجاگر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے دوران آفیسروں کو سخت ہدایات کے ساتھ ذمہ داریاں سونپی گئیں اور انہیں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہدایات دی گئیں۔
انہوں نے کہاکہ اس دوران آئی جی پی نے آفیسروں کے ساتھ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات پر گفتگو کی تاکہ ان کے احسن اور ہموار انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جن اہم امور پر گفتگو کی گئی ان میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے منصوبے، انٹیلی جنس اپ ڈیٹ اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی شامل ہیں۔
آئی جی کشمیر نے آفیسران کو ہدایت دی کہ موجودہ پر امن ماحول کو خراب کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وی کے بردی نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کرکے لوگوں کو تشدد کیلئے اکسانے کا کام کر رہے ہیں۔
پولیس ترجمان نے کہاکہ آئی جی پی نے ایس ایس پی ٹریفک کو موثر پلان بنانے کی ہدایت دی تاکہ پبلک اور پرائیوٹ ٹرانسپورٹ اور پروٹیکٹڈ افراد کی نقل وحمل کو یقنی بنایا جاسکے۔
اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئی جی پی سی آر پی ایف سری نگر، ڈی آئی جی آرمڈ، کشمیر زون کے سبھی ڈی آئی جی، ڈی آئی جی سی آر پی ایف ، ڈی آئی جی بی ایس ایف سری نگر، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی سری نگر، ایس ایس پی پی سی آر کشمیر، کشمیر صوبے کے سبھی ایس ایس پیز، ایس ایس پی ٹریفک سٹی، ایس ایس پی اے پی سی آر، ایس ایس پی سی آئی ڈی، سی آئی کے، ایس ایس پی سیکورٹی کشمیر کے علاوہ چنار کور کے آفیسران نے بھی شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بدھل اموات : لوگ مرنے والوں کی قبر کھودنے کیلئے بھی آگے نہیں آرہے ہیں

Next Post

غزہ میں آج سے جنگ بندی شروع 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
غزہ میں آج سے جنگ بندی شروع 

غزہ میں آج سے جنگ بندی شروع 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.