سرینگر//
حکام نے بتایا کہ سرینگر میں واقع فوج کی بادامی باغ چھاؤنی کے ایک کنیٹین میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک غیر مقامی کی موت واقع ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق یہ آگ مبینہ طور پر چھاؤنی کے احاطے کے اندر ایک نجی کینٹین میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کے دوران لگی جس میں ایک غیر مقامی شخص از جان ہوا۔
متوفی کی شناخت جس میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے سول کنٹریکٹر راجیش کمار کے طور پر ہوئی ہے ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگ گئی ہے ۔تاہم حکام نے آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔