بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بدھل اموات: مرکزی حکومت کی ٹیم کل متاثرہ علاقے کا دورہ کریگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-18
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’حکومت راجوری کے بدھل گاؤں کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

نئی دہلی/۱۸جنوری
مرکزی وزیر داخلہ ‘امت شاہ نے جموں کے راجوری ضلع میں گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران تین واقعات میں اموات کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے متاثرہ گاو¿ں کا دورہ کرنے کے لئے وزارت داخلہ کی سربراہی میں ایک بین وزارتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔
اس ٹیم میں وزارت صحت و خاندانی بہبود، وزارت زراعت، وزارت کیمیکلز اور فرٹیلائزرز اور وزارت آبی وسائل کے ماہرین شامل ہوں گے۔
اس میں مویشی پروری، فوڈ سیفٹی اور فرانزک سائنس لیبارٹریوں کے ماہرین بھی مدد کریں گے۔
بدھل میں پراسرار بیماری سے اب تک۱۶افراد کی موت ہو ئی ہے ۔
ٹیم۱ ۹ جنوری اتوار کو روانہ ہوگی اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے فوری ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی کام کرے گی۔
ملک کے چند معروف ترین اداروں کے ماہرین کو صورتحال کو سنبھالنے اور اموات کے اسباب کو سمجھنے کےلئے ترتیب دیا گیا ہے۔
اس دوران جموں کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ‘ سریندر چودھری نے ہفتے کے روز کہاکہ راجوری کے بدھل گاوں میں پر اسرار اموات کی پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے ۔
چودھری نے کہاکہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ یومیہ اس معاملے پر آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار نائب وزیر اعلیٰ نے بدھل میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ راجوری کے بدھل گاوں میں جب پر اسرار اموات کا سلسلہ شروع ہوا تو جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے فوری طورپر ڈاکٹروں کی ٹیم کو علاقے کی اور روانہ کیا۔
چودھری کا مزید کہنا ہے کہ سرکار نے متاثرین کو معاوضہ بھی فراہم کیا جبکہ وزیراعلیٰ کے ریلیف فنڈسے بھی معاوضہ متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
ان کے مطابق پولیس نے اب اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی ہے ۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ملک کی مختلف ریاستوں اور بڑے طبی اداروں میں متاثرین کے نمونوں کے ٹیسٹ کئے گئے جو منفی آئے ہیں۔
چودھری نے مزید بتایا کہ اب بڈھال گاوں میں جو جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں ان کے بھی نمونے حاصل کئے جارہے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہر زاویہ سے تحقیقات ہو رہی ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ۶۱افراد کی کیسے اور کن حالات میں موت واقع ہوئی۔
چودھری نے کہاکہ اگر یہ قدرتی اموات ہے تو اس میں سرکار کچھ نہیں کرسکتی لیکن اگر کسی نے شرارت کی ہے تو انہیں بخشا نہں جائے گا۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ امیدا کرتے ہیں کہ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ جلد مںظر عام پر آئے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

21 جنوری تک موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی برف باری متوقع

Next Post

پاکستان:منصف کیا اور مجرم کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

پاکستان:منصف کیا اور مجرم کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.