منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

پاکستان:منصف کیا اور مجرم کیا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-01-19
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

چلئے صاحب ہمسایہ ملک پاکستان سے یہ خبر ہے… بریکنگ یا تازہ خبر نہیں ہے‘ لیکن خبر ہے… تھوڑی باسی خبر ہے اور… اور وہ یہ ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو چودہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے… ان کی اہلیہ کو ۷ سال جیل ہوئی ہے اور… اور یہ سزائیں ان کئی ایک کیسوں میں سے کسی ایک کیس میں سنائی گئی ہے جنہیں عمران خان کو سامنا ہے۔خان صاحب یقینا دودھ کے دھلے نہیں ہیں اور… اور اس پر ہمیں ایمان سے بھی زیادہ یقین ہے… لیکن صاحب اس کا یہ مطلب بالکل بھی نہیں ہے کہ صرف خان صاحب ہی سیاہ کار اور خطا کار ہیں‘ باقی سب دودھ کے دھلے ہیں‘ نہیں صاحب ایسا نہیں ہے…اس ملک ‘ ہمسایہ ملک کے مٹی میں ہی کچھ ایسا ہے کہ وہاں جو بھی جنم لیتا ہے‘ ملک کو بد نام ‘ اس کو ناکام کرنے کیلئے جنم لیتا ہے… اور اللہ میاں کی قسم اس میں کوئی استثنیٰ نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔خان صاحب کیا اور شہباز شریف اور نواز شریف کیا … زرداری اور بٹھو خاندان لے کر انہوں نے اپنے ملک کو جو نقصان پہنچانا ہے … اپنے ملک کی جس طرح شبیہ خراب کی ہے… وہ کوئی دشمن بھی اس ملک کے ساتھ نہیں کرتا اور… اور رہی سہی کسر اس ملک کی آرمی نکال رہی ہے… اور اس لئے نکال رہی ہے کیونکہ اس نے اپنے مفادات ملک کے مفادات سے زیادہ عزیز رکھا ہے…خیر !بات عمران خان کی ہو رہی تھی ‘ ان کو ملنے والی سزا کی ہو رہی تھی… یہ ایسی سزا تھی جس کے بارے میں خان صاحب پہلے سے جانتے تھے… یہ جانتے تھے کہ انہیں ۱۴ سال کی قید ہو گی… اور جیل میں جو کوئی بھی ان سے ملنے آتا… خان صاحب انہیں یہ بریکنگ نیوز دیتے تھے… اس سے آپ اس ملک کے عدالتی نظام کی موجودہ صوتحال کا اندازہ لگا سکتے ہیں… اتنا ہی نہیں بلکہ جس جج نے انہیں سزا سنائی تھی… اس جج کو ۲۰۰۴ میں پاکستان کی سپریم کورٹ نے… جی ہاں سپریم کورٹ نے عدالتی نظام ‘ نظام عدل کیلئے ان فٹ قرار دیا تھا… ان پر کسی بھی عدالتی کارروائی کا حصہ بننے پر پابندی عائد کی گئی تھی… پھر ۲۰ سال بعد یہ کیسے عدالتی نظام سے جڑ گئے ‘ کیسے انہیں فیصلے کرنے کا اختیار دیا گیا یہ ہم نہیں جانتے ہیں… بالکل بھی نہیں جانتے ہیں…لیکن جو ایک بات ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ یہ پاکستان ہے… پاکستان اور وہاں کچھ بھی ممکن ہے … کچھ بھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بدھل اموات: مرکزی حکومت کی ٹیم کل متاثرہ علاقے کا دورہ کریگی

Next Post

کشمیر فسادات کا متحمل نہیں ہوسکتا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر فسادات کا متحمل نہیں ہوسکتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.