جموں//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے اور سلامی لیں گے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے اور سلامی لیں گے۔
ڈپٹی چیف منسٹر سریندر چودھری اور کابینی وزراء جاوید احمد ڈار، سکینہ ایتو، ستیش شرما اور جاوید رانا بالترتیب سرینگر، بارہمولہ، اننت ناگ، کٹھوعہ اور ادھم پور اضلاع میں منعقدہ تقریبات میں سلامی لیں گے۔
بقیہ ۱۴؍ اضلاع میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریبات میں سلامی لیں گے۔