سرینگر/۴جنوری
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ہفتہ کے روز ایک سڑک حادثہ میں ایک اور فوجی زخموں کی تاب نہ لاکر دم تو ڑ بیٹھا جس کے ساتھ ہی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی ۔ایک ہی حالت نازک ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع کے ایس کے پائین علاقے میں اس وقت پیش آیا جب فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔
بانڈی پورہ اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ‘ڈاکٹر مسرت نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ فوجی جوانوں میں سے چھ کو اسپتال لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا”ان میں سے دو کو پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا گیا“۔
تین زخمیوں کو سرینگر کے ایک اسپتال میں ریفر کیا گیا ہے۔ تاہم، ان میں سے ایک، جو شدید طور پر زخمی تھا، راستے میں ہی دم توڑ گیا‘بعدازاں ایک اور فوجی دم توڑ گیا ۔