ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

حکومت حقیقت پسندانہ طرز عمل اختیار کر:میر واعظ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-03
in تازہ تریں
A A
میر واعظ نے ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج کی حمایت کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

سرینگر/۳جنوری
میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے ارباب اقتدار سے کہا ہے کہ وہ انکے تئیں اختیار کی گئی معاندانہ پالیسی ترک کرتے ہوئے آئے روز خصوصاً جمعتہ المبارک کے ایام میں عائد کی جارہی قدغنوں اور پابندیوں ور انکی منصبی اور دینی سرگرمیوں پر بلا جواز قدغنوں سے گریز کرتے ہوئے حقیقت پسندانہ طرز عمل اختیار کرے ۔
انجمن اوقاف جامع مسجد کی جانب سے جاری کئے گئے ایک پریس بیان کے مطابق مسلسل چار جمعہ تک نظر بندی کے بعد آج پہلی بار مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ جمعتہ المبارک کا مقصد محض نماز کی ادائیگی ہی نہیں بلکہ اس ہفتہ وارعظیم اجتماع کا مقصد یہ ہے کہ میرواعظ کی حیثیت سے مجھے عوامی مشکلات اور شکایات کے ازالے کیلئے آواز اٹھانا میری منصبی ذمہ داری ہے جیسا کہ صدیوں سے مرکزی جامع مسجد کے منبر ومحراب سے میرواعظین کا طریق کار رہا ہے ۔ اس منبر سے لوگوں کے دینی، سیاسی ، اقتصادی، ملی اور سماجی مسائل پر بات ہو تی رہی ہے ۔
مولوی عمرفاروق نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ارباب اقتدار انکی ہر سرگرمی کو منفی انداز میں لیتے ہیں جبکہ اگر اس منبرو محراب سے حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھایا جاتا ہے تو اس کا مقصد لوگوں کو اکسانا نہیں بلکہ حکومت کی توجہ ان مسائل کی طرف مبذول کرانا ہوتی ہے جن کی وجہ سے لوگ مشکلات اور مصائب کا شکار ہوتے ہیں۔
میرواعظ نے کہا کہ انتظامیہ غیر ضروری طور پر ہماری پر امن سرگرمیوں سے خائف ہے اور جب چاہے مجھ پر پابندی عائد کی جاتی ہے اور اپنی من مانی طریقہ سے مجھے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ ہم نے ہمیشہ پر امن طریقے سے مسائل اور معاملات کو ابھارا ہے اورافہام و تفہیم کے ذریعے ان کے حل پر زور دیا ہے اور چونکہ یہ میری منصبی ذمہ داری ہے کیونکہ لوگ میرے پاس اس توقع سے اپنے مسائل اور مشکلات لیکر آتے ہیں تاکہ انہیں متعلقہ اداروں تک پہنچایا جائے ۔
مولوی عمر فاروق نے کہا کہ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں اس شدید سردی کے موسم میں بھی دور دراز علاقو ں سے لوگ نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ وعظ و تبلیغ سے مستفید ہونے کیلئے آتے ہیں اور ہم توقع رکھیں گے کہ چونکہ رجب المرجب کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اور اس مہینے کی فضیلت اور اہمیت اور معراج النبیکے عظیم معجزے اور اس کے بعد ماہ شعبان اور پھر متبرک ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر میرے تئیں حکومت اپنا طرز عمل تبدیل کرکے غیر ضروری پابندیوں سے گریز کرے گی اور غیر یقینیت کی صورتحال کا سلسلہ ختم کرئے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر ابھی تک معمول پر نہیں آیا ہے:وزیر اعلیٰ

Next Post

برفباری کی پیش گوئی کے پیش نظر سرینگر انتظامیہ کی ایڈوائزری جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
Next Post
وادی میں بارشیں اور برفباری:’۱۱نومبر کی صبح سے موسم میں بہتری درج ہونے کا امکان ہے‘

برفباری کی پیش گوئی کے پیش نظر سرینگر انتظامیہ کی ایڈوائزری جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.