ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یہ تو محض ایک پریس کانفرنس ہی تھی،پھرصحافیوں نے مدعو کر نے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ کیوں کیا ؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-03
in اہم ترین
A A
یہ تو محض ایک پریس کانفرنس ہی تھی،پھرصحافیوں نے مدعو کر نے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ کیوں کیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر/۲جنوری(نمائندہ خصوصی )
یہ دونوں کیلئے کئی برسوں بعد پہلا موقع تھا۔
بطور وزیر اعلیٰ‘ عمرعبداللہ کم از کم گیارہ برسوں بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مخاطب تھے اور صحافیوں کیلئے ایسی گھڑی پانچ سال بعد آئی تھی جب انہیں اس نوعیت کی تقریب میں بغیر کسی امتیاز کے مدعو کیا گیا ۔
۲۰۱۹ سے پہلے وزیر اعلیٰ اور وزراء کی پریس کانفرنسوں اور دیگر سرکاری تقاریب میں صحافیوں کو مدعو کرنا ایک عام بات تھی اور ممکن ہے کہ آئندہ بھی یہی معمول ہو گا لیکن اس بیچ کے جو پانچ سال رہے اس نے کشمیر کے میڈیا منظر نامے اور اس سے جڑی حکومتی ترجیحات کو یکسر بدل دیا … میڈیا کے’ ایکو سسٹم‘ کو تبدیل کردیا گیا ۔
اس دوران جہاں بیشتر صحافیوں کی حکومتی گلیاروں تک رسائی مسدود بنائی گئی وہیں کسی بھی سرکاری تقریب میں گنے چنے صحافیوں کو مدعو کیا گیا ۔حتیٰ کہ اس مدت کے دوران محکمہ اطلاعات کے ناظم اعلیٰ تک رسائی بھی مشکل بن گئی ۔
یہی وجہ ہے کہ آج وزیر اعلیٰ سے مخاطب ہونے والے بیشتر صحافیوں نے عمرعبداللہ کا’میڈیا سے بات چیت‘ میں مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیر اعلیٰ سے بات چیت کے ودران ریاستی درجے کی بحالی ‘ مختلف ترقیاتی پرجیکٹوں کیلئے ہزاروں کنال کی اراضی کی نشاندہی ‘بجلی کی صورتحال اور دیگر موضوعات پر سوالات کئے گئے وہیں میڈیا کو در پیش مشکلات کے بارے میں بھی عمرعبداللہ کو آگاہ کیا گیا ۔
ایک سینئر صحافی نے وزیر اعلیٰ سے شکایت کی کہ محکمہ اطلاعات گزشتہ پانچ برسوں میں جموں کشمیر پولیس کے توسیعی بازو کے طور کام کرتا رہا … سرکاری تقریبات میں کن صحافیوں کو مدعو کرنا ہے اور کن کو نہیں اس کا فیصلہ پولیس کرتی تھی ۔
ایک اور صحافی نے ایکریڈٹیشن حاصل کرنے کیلئے درپیش دشواریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری صحافیوں کیلئے دہلی میں ایکریڈٹیشن حاصل کرنا آسان ہے لیکن جموں کشمیر میں نہیں ۔
بات چیت کے دوران بیتے پانچ برسوں میں صحافیوں کی گرفتاریا،’غیر منصفانہ‘ اشتہارات کی تقسیم ‘ اخبارات کی ایمپنلمنٹ میں تاخیر‘کچھ اخبارات پر سرکاری اشتہارات کی فراہمی پر روک اور اشتہارات کی اجرتوں میں اضافے جیسے اشوز بھی اٹھائے گئے ۔
نیشنل کانفرنس نے اپنے انتخابی منشور میں اظہار رائے اور پریس کی آزادی کا وعدہ کیا ہے اور وزیرا علیٰ نے آج اس کا یہ کہتے ہو ئے اعادہ کیاکہ وہ جموںکشمیر میں ایک آزاد پریس دیکھنا چاہتے ہیں ‘ جس پر کوئی وباؤ نہ ہو ‘ جس کو کوئی خبر شائع کرنا یا اسے ہٹانے کیلئے فون نہ آئے ۔انہوں نے کہا’’آج آپ سے بات چیت اسی سمت میں ایک قدم ہے ‘‘۔
عمرعبداللہ نے سرینگر میں پریس کلب کی بحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں سے الیکشن کرکے پہل کرنے کو کہا ۔
وزیر اعلیٰ سے آج کی بات چت میں گرچہ جموںکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی اور اس سے جڑی باتیں ہی زیادہ تر زیر بحث آئیں لیکن کیا آج کی یہ نشست جموںکشمیر میں اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کی بحالی کی بھی شروعات ہے ؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ریاستی درجے کی بحالی پرعدالت جانا ایک لڑائی ہوگی‘

Next Post

کشمیر میں ہفتے کی شام سے برف باری شروع ہونے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
وادی میںشبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ

کشمیر میں ہفتے کی شام سے برف باری شروع ہونے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.