سرینگر//
بی جے پی جموںکشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عمر عبداللہ نے جمعرات کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران مکمل طور پر سرنڈر کیا۔
ٹھاکر نے کہا’’عمر عبداللہ نے بجلی، راشن، چھٹیوں اور دوسری تمام ضمانتوں پر یو ٹرن لے لیا‘‘۔
ان کا ایک پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’عمر عبداللہ نے حسب توقع یہ حقیقت، کبھی نہیں سے دیر سے بہتر، تسلیم کی‘‘۔
بی جے پی ترجمان نے کہا کہ جموں کشمیر ایک یونین ٹریٹری ہے اور اس کا مستقبل یونین کے ساتھ ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جمعرات کو ایس کے آئی سی سی میں اپنی پہلی پریس کانفرنس س خطاب کیا۔