پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

استعفیٰ…؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-01-02
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

کہتے ہیں کہ وادی میں مزید برفباری ہونے والی ہے… کچھ ہلکی‘ کچھ درمیانی اور کچھ بھاری… اتنی بھاری جو لوگوں کی عام زندگی پر بھاری ثابت ہو سکتی ہے… اب کیا ایسا ہی ہو گا‘ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی صحیح ثابت ہو گی ‘ ہم نہیں جانتے ہیں… اس لئے نہیں جانتے ہیں کہ گزشتہ ہفتے کشمیر میں جو برفباری ہوئی اس کی توقع نہیں تھی… پیش گوئی نہیں تھی… پیش گوئی تھی… ہلکی بالکل ہلکی برفباری کی …درمیانی درجے کی برفباری کی نہیں تھی… اس برفباری سے پیدا شدہ مسائل کو حل کرنے میں عمرعبداللہ کتنے کا ر گر اور موثر ثابت ہو ئے ہم اس پر بات نہیں کریں گے… کچھ کا دعویٰ ہے کہ حالیہ برفباری کے دوران یقینا انتظامیہ اور اس کی مشینری زمین پر تھی…جس سے لوگوں … عام لوگوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا… لیکن… لیکن اپوزیشن جماعت‘ بی جے پی حکومتی اقدامات سے بالکل بھی خوش نظر نہیں آئی اور… اور اس نے نہ صرف اس کا برملا اظہار کیا بلکہ عمرعبداللہ سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا گیا… استعفے کا مطالبہ کسی چھوٹے موٹے لیڈر نے نہیں بلکہ بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری اور کشمیر انچارج‘ ترون چگ نے کیا … اس وقت کیا جب ابھی برفباری ہو ہی رہی تھی… بی جے پی اپوزیشن جماعت ہے ‘ اس لئے اس سے کسی اور بات کی توقع نہیں کی جا سکتی ہے… بالکل بھی نہیں کی جا سکتی ہے … لیکن عمرعبداللہ سے استعفے کا مطالبہ … شاید بی جے پی نے لال لکیر پار کردی اور… اور اس لئے کردی کہ… کہ اگر برفباری سے نمٹنے پر سربراہ حکومت سے استعفے کا مطالبہ کیا جانے لگا… اگر اس سے مستعفی ہونے کی توقع رکھی جائیگی تو… تو صاحب پھر تو ہر سال سرما میں ہر سربراہ حکومت کو استعفیٰ دینا پڑے گا … اور اگر برفباری سے پیدا شدہ مسائل اور مشکلات سے نمٹنے میں ناکامی پر واقعی استعفیٰ دینا ہو گا تو… تو صاحب پھر تو گزشتہ برسوں راج بھون میں بھی ہر سال موسم سرما میں ایک نیا مکین آجانا چاہئے تھا کہ… کہ گزشتہ چار پانچ برسوں کے دوران موسم سرما میں… برفباری سے‘ بجلی بحران سے راج بھون نے کیسے نمٹا یہ لوگوں سے… کشمیریوں سے پوچھ لیجئے … اور ان کا جواب سن کر آپ فیصلہ کیجئے کہ کیا پھر قسمت راج بھون کے مکین پر مہر بان نہیں تھی جو کسی نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا … بالکل بھی نہیں کیا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اونتی پورہ میں چار ملی ٹینٹ اعانت کار گرفتار :پولیس

Next Post

پایا کچھ نہیں کھوتے بہت کچھ ہیں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پایا کچھ نہیں کھوتے بہت کچھ ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.