جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر ی شال پر سے فی الحال سے بلا ٹل گئی

’پشمینہ شال پر جی ایس ٹی میں اضافے پر غور نہیں کیا گیا‘ یقینی بنائیں گے کہ آئندہ بھی نہ غور‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-22
in اہم ترین
A A
ریاستی درجے کی بحالی :وزیر اعلیٰ کی آج وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات متوقع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں‘ لیکن ہم بھی پوری تیاری کرکے آئے تھے :وزیر اعلیٰ
جیسلمیر//
جموں کشمیر کے وزیر اعلی‘ عمر عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ جی ایس ٹی کونسل کے۵۵ ویں اجلاس میں کشمیر شال کیلئے مجوزہ جی ایس ٹی اضافے پر غور نہیں کیا گیا ۔
راجستھان کے جیسلمیر میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کا ۵۵واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کی۔
جموں و کشمیر کے کاریگروں کیلئے راحت کے طور پر سامنے آتے ہوئے عمر عبداللہ نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا ’’کچھ چیزوں پر اتفاق کیا گیا تھا ، کچھ چیزوں کو موخر کردیا گیا تھا۔ بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ شالوں خاص طور پر پشمینہ شال پر جی ایس ٹی بڑھا یا جائے گا، اس لیے ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تیار تھے کہ ایسا نہ ہو‘‘۔
جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری شال میں کسی بھی طرح کا اضافہ پشمینہ شال انڈسٹری کو بری طرح متاثر کرے گا۔
عمر عبداللہ نے کہا’’شکر ہے کہ اس پر غور نہیں کیا گیا اور ہم یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں اس طرح کی کسی چیز پر غور نہ کیا جائے کیونکہ یہ ہماری پشمینہ شال انڈسٹری کیلئے جان لیوا ہوگا‘‘۔
چند گھنٹے قبل پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے درخواست کی تھی کہ وہ کشمیری شال پر جی ایس ٹی میں مجوزہ اضافے پر اپنا موقف واضح کریں۔
محبوبہ کاکہنا تھا’’…آج جب آپ کشمیر کی راجدھانی میں جی ایس ٹی میں۲۸ فیصد اضافہ کریں گے تو ہمارا فن خود بخود ختم ہو جائے گا۔ باغبانی کی زمین پر ترقیاتی کام کرکے اسے تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور شالوں اور دستکاریوں پر جی ایس ٹی لگا کر اس فن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان دونوں چیزوں نے مشکل وقت میں جموں و کشمیر کو زندہ رکھا‘‘۔
پی ڈی پی سربراہ نے امید ظاہر کی کہ نیشنل کانفرنس حکومت کاریگروں کے خدشات کو دور کرے گی۔
ان کاکہنا تھا’’میں عمر صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اسے بچانے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟ جی ایس ٹی میں۲۸ فیصد اضافے کے معاملے پر آپ کیا کر رہے…؟ مجھے امید ہے کہ عمر صاحب اس پر توجہ دیں گے اور عوام کے مسائل حل کریں گے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں خطے میں آپریشنل تیاریوں کو وسیع کیا ہے:جی او سی سچدیوا

Next Post

جموںکشمیر پر جی ایس ٹی تھوپنے والوں سے عوام بخوبی واقف:این سی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد

جموںکشمیر پر جی ایس ٹی تھوپنے والوں سے عوام بخوبی واقف:این سی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.