اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں خطے میں آپریشنل تیاریوں کو وسیع کیا ہے:جی او سی سچدیوا

’بلند ترین پہاڑیوں میں بھی اپنی گشت اور چوکیوں کو مضبوط کیا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-22
in اہم ترین
A A
جموں خطے میں آپریشنل تیاریوں کو وسیع کیا ہے:جی او سی سچدیوا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

راجوری//
فوج نے پیر پنجال رینج کے بالائی علاقوں پر اسٹریٹجک قبضہ سمیت جموں خطے میں اپنے آپریشنل نقش راہ میں اضافہ کیا ہے۔
فوج کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ فوج خطے میں مستحکم ماحول پیدا کرنے میں فوجی اور سویلین کوآرڈینیشن میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
افسر نے اس بات پر زور دیا کہ فوج اس خطے میں امن‘سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے کہا کہ یہ پیش رفت آپ کی غیر متزلزل حمایت کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہندوستانی فوج نے اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ ’’ہم نے بلند ترین پہاڑوں اور پہاڑیوں میں بھی اپنے گشت اور چوکیوں کو مضبوط کیا ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ جنرل سچدیوا نے راجوری کا دورہ کیا تاکہ ’قومی ایکتا میٹنگ‘ میں حصہ لے کر سویلین ملٹری تعلقات کو مضبوط بنایا جاسکے جس کا مقصد خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں مقامی برادریوں اور سابق فوجیوں کے کردار کو تسلیم کرنا ہے۔
سچدیوا نے کہا کہ بالائی علاقوں میں نئی چوکیاں قائم کی گئی ہیں اور خطے میں امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے رات کے وقت سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
فوجی کمانڈر نے کہا’’امن کو یقینی بنانے کیلئے ہیلی کاپٹر، یو اے وی اور کئی قسم کے سینسر ٹیکنالوجی کے حصے کے طور پر استعمال کیے جا رہے ہیں‘‘۔
دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل سچدیوا نے خاص طور پر راجوری اور پونچھ کے حساس سرحدی اضلاع میں شہری آبادی اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہم آہنگی کی تعریف کی۔
سچدیوا نے فلاحی پروگراموں کے ذریعے اعتماد کو فروغ دینے اور مقامی برادریوں کو شامل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر ایس آف سپیڈس ڈویڑن کی تعریف کی۔
کور کمانڈر نے مینڈھر کرکٹ پریمیئر لیگ (ایم سی پی ایل) کی اعزازی تقریب میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے توانائی کو مثبت انداز میں چلانے اور کمیونٹی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اس طرح کی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بخاری کی ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی کے مجوزہ اضافے کو مسترد کرنے کی اپیل

Next Post

کشمیر ی شال پر سے فی الحال سے بلا ٹل گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
ریاستی درجے کی بحالی :وزیر اعلیٰ کی آج وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات متوقع

کشمیر ی شال پر سے فی الحال سے بلا ٹل گئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.