بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

حکومت دہشت گردی سے پاک جموں کشمیرکے ہدف کو جلد حاصل کرےگی:شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-19
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
Amit shah
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

نئی دہلی/۱۹دسمبر
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کے تحت جلد از جلد ’دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر‘کے ہدف کو حاصل کرے گی۔
شاہ نے جمعرات کو یہاں جموں و کشمیر پر ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی ہوم سیکرٹری، ڈائریکٹر (آئی بی)، را چیف، آرمی چیف، جی او سی-ان-سی (ناردرن کمانڈ)، ڈی جی ایم او، جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے ڈائریکٹر جنرل اور وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا”وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت، ہم دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیرکے ہدف کو جلد از جلد حاصل کریں گے اور اس کے لئے تمام وسائل دستیاب کرائے جائیں گے ۔
شاہ نے کہا کہ مودی حکومت تمام سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی پر مکمل تسلط قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا انتخابات میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی بے مثال شرکت اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ انہیں ملک کی جمہوریت پر پورا بھروسہ ہے ۔ وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے واقعات، دراندازی اور دہشت گرد تنظیموں میں نوجوانوں کی بھرتی میں نمایاں کمی کے لئے سیکورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔
شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام تقریباً ختم ہو چکا ہے ۔ انہوں نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مربوط انداز میں کام جاری رکھیں۔
وزیر داخلہ نے ایریا ڈومینیشن پلان اور زیرو ٹیرر پلان کو مشن موڈ میں نافذ کرنے پر زور دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گیلانی دھڑے نے بابر قادری کے قتل کیلئے لشکر کی حمایت یافتہ تنظیم کی خدمات حاصل کیں

Next Post

کھوٹے سکے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

کھوٹے سکے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.