اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امیت شاہ ۱۹دسمبر کو دہلی میں جموںکشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہو گا

ایل جی سنہا ‘ چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی میٹنگ میں شرکت کریں گے ‘وزیر اعلیٰ موجود نہیں ہو ں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-15
in اہم ترین
A A
Amit shah
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ۱۹دسمبر کو قومی راجدھانی میں جموںکشمیرپر ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
عہدیداروں نے اے این آئی کو بتایا کہ میٹنگ میں بنیادی طور پر اہم سیکورٹی امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی ، جس میں جموں کشمیر کی صورتحال پر خصوصی زور دیا جائے گا۔
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ، جس کا مقصد جموں کشمیر میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لینا ہے۔
قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی، سی اے پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل، جموں کشمیر کے چیف سکریٹری، ڈی جی پی اور دیگر سینئر فوجی افسران کے اس میٹنگ میں شرکت کرنے کی توقع ہے۔
اس سے پہلے اس نوعیت کی میٹنگ امسال ۱۶جون کو نئی دہلی میںہو ئی تھی ۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے جدید طریقوں سے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ایک مثال قائم کرنے کے عزم کے لحاظ سے یہ اجلاس اہم ہے۔
پچھلی میٹنگ میں وزیر داخلہ نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ جموں ڈویڑن میں علاقے کے غلبے کے منصوبے اور زیرو ٹیرر پلان کے ذریعے وادی کشمیر میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو دہرائیں۔
شاہ نے اس سے پہلے کی میٹنگوں میں تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو مشن موڈ میں کام کرنے اور مربوط طریقے سے فوری ردعمل کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان ہموار ہم آہنگی، حساس علاقوں کی نشاندہی اور ایسے علاقوں کے سیکورٹی خدشات کو دور کرنے پر بھی زور دیا تھا۔
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کئی مواقع پر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت جموں و کشمیر سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
۱۹دسمبر کو ہونے والی میٹنگ جموں کشمیر میں عوامی منتخبہ حکومت کے وجود میں آنے کے بعد پہلا اجلاس ہو گا‘ لیکن اس میں وزیر اعلیٰ‘ عمرعبدللہ کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے کیونکہ مرکز کا زیر انتظام علاقہ ہونے کے ناطے امن و قانون اور انسداد دہشت گردی سے جڑے معاملات راج بھون دیکھتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں موسم خشک لیکن شدت کی سردی میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے 

Next Post

’طاقت کے دو مراکز تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
’طاقت کے دو مراکز تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے‘

’طاقت کے دو مراکز تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.