جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

’عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون پر اب خصوصی بینچ میں سماعت،امید افزاپیش رفت‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-08
in قومی خبریں
A A
سنبھل مسجد تنازعہ: ضلعی عدالت کی کارروائی پر سپریم نے لگائی روک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

نئی دہلی//) سنبھل سانحہ اور اجمیر درگا ہ پر ہندوؤں کے دعوے کے پس منظر میں جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کے تعلق سے داخل پٹیشن پر 12 دسمبر کو دوپہر ساڑھے تین بجے چیف جسٹس کی سربراہی والی تین رکنی خصوصی بینچ سماعت کریگی۔ یہ اطلاع آج یہاں جمعیۃعلماء ہند کی جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے ۔
ریلیز کے مطابق اس بینچ میں جسٹس سنجے کمار اور جسٹس کے وی وشوناتھن ہونگے ۔ گذشتہ سماعت پر وقت کی تنگی کی وجہ سے چیف جسٹس نے سماعت ملتوی کیے جانے کا حکم جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول کی جانب سے تحریر کردہ خط کی روشنی میں چیف جسٹس نے اس اہم مقدمہ کی سماعت خصوصی بینچ کے روبرو کیے جانے کا حکم جاری کیا ہے ۔عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کی برقراری اور اس کے مؤثر نفاذ کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں صدرجمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر داخل پٹیشن پر سینئر ایڈوکیٹ راجو رام چندرن اور ورندا گروور بحث کریں گی۔ جمعیۃ کے وکلاء عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کو چیلنج کرنے والی عرضداشتوں پر بھی عدالت میں اپنے دلائل پیش کریں گے ۔
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے اسے ایک امید افزاپیش رفت قراردیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ہمیں یقین ہے کہ انصاف پھر سے سربلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 1991میں قانون سازی جس حالات میں ہوئی تھی وہ آج کے جیسے ہی حالات تھے ،ہر طرف نفرت کی آگ لگائی جارہی تھی اورلوگوں کو قانون شکنی پر اکسایاجارہاتھا چنانچہ اس قانون کے ذریعہ منافرت کے اس دہانہ کو ہمیشہ کے لئے بند کردینے کی کوشش کی گئی تھی جو فرقہ پرست عناصرنے ملک کے امن وامان اتحاد اورآپسی بھائی چارہ کو آگ لگادینے کے لئے کھول دیا تھا۔
مولانا مدنی نے کہا کہ 1991کے قانون کی موجودگی کے باوجود ایک بارپھر جھوٹ اورمنافرت کے اس دیہانہ کو کھول دیا گیا ہے اورمسلمانوں کی تمام اہم عبادت گاہوں خانقاہوں اوردرگاہوں پر مندرہونے کے دعویٰ کئے جارہے ہیں، یہ سوال اب غیر اہم ہوچکاکہ 1991کے قانون کی دانستہ خلاف ورزی کیوں کی جارہی ہے کیونکہ سوال توان سے کیا جاسکتاہے جو جواب دے یہاں تو سب کچھ آئین وقانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اکثریت کی زعم اورغرورمیں کیاجارہاہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ عدالت نے معاملہ کی حساسیت اوراہمیت کو سمجھااورجمعیۃعلماء ہند کے وکلاء کی درخواست پر سماعت کے لئے ایک خصوصی بینچ تشکیل دیدی جس کی سربراہی خودچیف جسٹس فرمائیں گے ہمیں امید ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ ملک کے امن واتحاد اوریکجہتی کی ضمانت دینے والے اس قانون کی آئینی حیثیت کو نہ صرف برقراررکھاجائے گابلکہ اس قانون کے مؤثرنفاذ کے تعلق سے عدالت حکم بھی جاری کرے گی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیمپیئنز ٹرافی؛ شیڈول، لاجسٹک معاملات تاحال فائنل نہ ہوسکے

Next Post

آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فوجیوں کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرنے کا دن: مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
Next Post
دہشت گرد اب اپنے گھروں میں خو د کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں: وزیر اعظم مودی

آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فوجیوں کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرنے کا دن: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.