سرینگر//
منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سرینگر میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران۴منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
گرفتار شدگان کی شناخت یاور بلال ولد بلال احمد کرنی ساکن آبی بچھوارہ، معروف بلال ولد بلال احمد ساکن اندرا نگر سری نگر، شعیب ہلال لاوے ولد ہلال احمد لاوے ساکن درگجن ڈلگیٹ اور عابد احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن سوزیٹھ گوری پورہ کے طور پر کی گئی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن رام منشی باغ کی ایک ٹیم نے سی ڈی ہسپتال ڈلگیٹ کے نزدیک ایک ناکے پر تین مشکوک افراد کو روکا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے۶ء۹گرام ہیرائن بر آمد کیا گیا جس کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت یاور بلال ولد بلال احمد کرنی ساکن آبی بچھوارہ، معروف بلال ولد بلال احمد ساکن اندرا نگر سری نگر اور شعیب ہلال لاوے ولد ہلال احمد لاوے ساکن درگجن ڈلگیٹ کے طور پر کی گئی ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران سوزیٹھ بنڈ پر ایک ناکے پر پولیس کی ایک ٹیم نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ایک پالیتھین بیگ میں چھپایا گیا۴۳۰گرام چرس اور۷۵۰گرام بھنگ پائوڈر بر آمد کی گئی۔
گرفتار شدہ کی شناخت عابد احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن سوزیٹھ گوری پورہ کے طور پر کی گئی ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں متعلقہ تھانوں میں مقدمے درج کئے گئے ہیں اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔
اس دوران پولیس نے کپواڑہ میں دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کپواڑہ پولیس کے تیار کردہ ڈوزیئر کی بنیاد پر صوبائی کمشنر کشمیر سے نظر بندی کے باضابطہ احکامات حاصل کرنے کے بعد پولیس نے کپواڑہ میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش جن کی شناخت فیاض احمد ڈار ولد غلام احمد ڈر اساکن ہلمت پورہ اور ماجد رحمن ولد عبدالرحمن خان ساکن چھل گنڈ ہائی ہامہ کے بطور کی گئی کے خلاف پی آئی ٹی ،این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق دونوں اس وقت ضلعی جیل پونچھ اور کٹھوعہ میں مقید ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ پولیس نے سال رواں میں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کئی منشیات فروشوں کی پراپرٹی کو اٹیچ کیا ہے ۔
پولیس کے مطابق اس طرح کی کارروائی سے منشیات فروشوں کے حوصلے پست ہوجائیں گے اور منشیات کے کاروبار میں کمی آسکتی ہے ۔