پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سنبھل مسجد تنازعہ: ضلعی عدالت کی کارروائی پر سپریم نے لگائی روک

مسجد کمیٹی ہائی کورٹ سے رجوع کرے ‘علاقے میںامن و امان اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-30
in اہم ترین
A A
سنبھل مسجد تنازعہ: ضلعی عدالت کی کارروائی پر سپریم نے لگائی روک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

نئی دہلی//
سپریم کورٹ نے اتر پردیش کے سنبھل کی شاہی جامع مسجد سروے تنازعہ کے معاملے میں جمعہ کو ضلعی عدالت سے کہا کہ وہ ہائی کورٹ میں سماعت تک کوئی کارروائی نہ کرے ۔
اس کے ساتھ ہی عرضی گزار شاہی جامع مسجد کمیٹی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے اور ریاستی حکومت کو علاقے میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ہدایت دی۔
چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور سنجے کمار کی بنچ نے اتر پردیش کو اس علاقے میں امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ہدایت دی جہاں گزشتہ روز شدید پتھراؤ کے دوران چار مظاہرین کی موت ہو گئی تھی۔
بنچ نے حکم دیا کہ اگر کوئی نظر ثانی کی درخواست دائر کی جاتی ہے تو اسے تین دن کے اندر ہائی کورٹ میں سنا جائے ۔
عدالت عظمیٰ نے یہ بھی حکم دیا کہ ایڈوکیٹ کمشنر کی رپورٹ کی سروے رپورٹ کو سیل بند احاطہ میں رکھا جائے ۔
بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد کہا’’ہم نہیں چاہتے کہ اس دوران کچھ بھی ہو… انہیں (شاہی جامع مسجد کمیٹی) کو مناسب اقدامات کرنے دیں۔ ہم اسے زیر التوا رکھیں گے ‘‘۔
بینچ کے سامنے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل حذیفہ احمدی نے کہا کہ یہ حکم (سروے کرنے کے لیے ) عوام کو بہت نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایسے۱۰کیسز زیر التوا ہیں جن میں سروے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
بنچ نے کہا’’ہمیں امید ہے اور یقین ہے کہ ٹرائل کورٹ کوئی کارروائی نہیں کرے گی… ہم نے خوبیوں اور خامیوں پر کوئی رائے نہیں دی ہے ‘‘۔
بنچ نے اس معاملے کو۶جنوری سے شروع ہونے والے ہفتے میں زیر غور لانے کی ہدایت کی۔
وکیل وشنو شنکر جین نے مدعی ہری شنکر جین اور دیگر کی طرف سے بنچ کے سامنے پیش ہوتے ہوئے کہا تھا کہ سول جج (سینئر ڈویژن) کے سامنے سماعت کی اگلی تاریخ۸جنوری مقرر کی گئی ہے ۔
سنبھل کیس میں ہدایت دینے سے پہلے ، بنچ نے شروع میں کہا تھا کہ اسے سول جج (سینئر ڈویژن) کے ۱۹نومبر کو دیے گئے حکم پر کچھ اعتراضات ہیں۔
سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے ایم نٹراج سے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو غیر جانبدار رہنا ہوگا اور علاقے میں امن برقرار رکھنا ہوگا۔
اس کے علاوہ، سپریم کورٹ نے مدعی کو ہدایت کی کہ وہ کوئی دستاویزات داخل نہ کرے ۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ ایڈووکیٹ کمشنر کی رپورٹ کو سربمہر رکھا جائے ۔
عرضی گزار کمیٹی نے ’کم وقت‘ میں آرڈر کیے گئے سروے کی صداقت پر سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ اس سے علاقے میں تشدد ہوا اور چار مظاہرین کی موت ہو گئی۔
عرضی میں ’جلد بازی‘(سروے کرنے میں) کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے ہیں جس میں سروے کی اجازت دی گئی تھی اور سروے ایک دن کے اندر کیا گیا تھا۔ اچانک ایک دوسرا سروے دو دن بعد بمشکل چھ گھنٹے کے نوٹس کے ساتھ کیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سے بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی ہے اور ملک کے سیکولر اور جمہوری تانے بانے کو خطرہ ہے ۔
سروے کرنے کا حکم سول جج (سینئر ڈویژن) نے ایڈوکیٹ ہری شنکر جین اور دیگر کے ذریعہ دائر مقدمہ پر دیا تھا۔
مدعی کے مطابق چندوسی میں واقع شاہی جامع مسجد کو مغل بادشاہ بابر نے۱۵۲۶میں شری ہری ہر مندر کو منہدم کرنے کے بعد بنایا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برفباری اور بارشوکا امکان‘شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری

Next Post

اوڑ ی میں لگی آگ کوبھجانے میں فوج نے مدد کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

اوڑ ی میں لگی آگ کوبھجانے میں فوج نے مدد کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.