اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اور اب اجمیر درگاہ میں شیو مندر ہونے کا دعویٰ، عدالت میں عرضی قبول‘ مدعیٰ علیہان کو نوٹس

درگاہ کی تعمیر سے پہلے یہاں سنکت موچن مہادیو کا مندر تھا‘ ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کو اس کا سروے کرانا چاہیے:ہندو سینا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-28
in مقامی خبریں
A A
اور اب اجمیر درگاہ میں شیو مندر ہونے کا دعویٰ، عدالت میں عرضی قبول‘ مدعیٰ علیہان کو نوٹس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//مبر(ویب ڈیسک)
دنیا کے مشہور خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں شیو مندر ہو نے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اجمیر ویسٹ سول کورٹ نے بدھ کو مدعیٰ علیہان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
شکایت کنندہ نے اپنے مقدمے میں درگاہ کمیٹی، مرکزی اقلیتی محکمہ نئی دہلی اور مرکزی محکمہ آثار قدیمہ کو مدیٰ علیہ بنایا تھا۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت۲۰دسمبر۲۰۲۴ کو رکھی ہے۔
بدھ کو عدالت میں ہوئی سماعت میں، شکایت کنندہ کے فریق نے کیس کے سلسلے میں دلیل دی کہ شکایت کنندہ شیو کا بھکت ہے اور بھگوان شیو پر اس کا گہرا اعتماد ہے۔ شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ درگاہ میں شیو مندر ہے اور ان کے پاس اس سلسلے میں کافی ثبوت ہیں۔
عدالت میں برسوں پہلے اجمیر کے رہائشی ہرولاس شاردا کی لکھی گئی کتاب کا بھی شکایت کنندہ نے حوالہ دیا ہے۔ درخواست گزار فریق کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مقدمہ میں شکایت کنندہ کی طرف سے نامزد تینوں مدعیٰ علیہان کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
شکایت کنندہ کے وکیل رام سوروپ بشنوئی نے کہا کہ ان مدعیٰ علیہان میں اجمیر درگاہ کمیٹی، محکمہ آثار قدیمہ اور مرکزی اقلیتی محکمہ شامل ہے۔
ایڈوکیٹ بشنوئی نے کہا کہ عدالت نے مقدمہ کو قبول کر لیا ہے اور مدعیٰ علیہان کو ان کی جانب سے اپنا موقف پیش کرنے کے لیے نوٹس بھیجے جائیں گے۔ انہیں اپنا کیس پیش کرنے کے لیے ۲۰دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت۲۰ دسمبر کو مقرر کی ہے۔
وکیل یوگیش سورولیا، رام سوروپ بشنوئی اور وجے شرما نے عدالت میں شکایت کنندہ کی طرف سے نمائندگی کی۔
گزشتہ منگل کو شکایت کنندہ نے تمام دستاویزات اور خامیوں کو پورا کرتے ہوئے عدالت میں کیس پیش کیا۔ ساتھ ہی بدھ کو شکایت کنندہ فریق کے دلائل سننے کے بعد، عدالت نے مقدمہ کو قبول کرتے ہوئے مدعیٰ علیہان کو نوٹس جاری کیا۔
رام سوروپ بشنوئی نے کہا کہ شکایت کنندہ فریق نے اگلی سماعت کی تاریخ بڑھانے کی بھی درخواست کی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل عدالت نے اگلی سماعت ۵دسمبر کو مقرر کی تھی۔
ہندو سینا کے صدر ‘وشنو گپتا نے شکایت درج کرائی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اجمیر کی درگاہ کی جگہ پر شیو مندر ہے۔ شکایت کنندہ وشنو گپتا کا کہنا ہے کہ اجمیر ویسٹ کی سول کورٹ میں لگاتار دو دن سے کیس کی سماعت جاری ہے۔ عدالت میں پیش کیے گئے کیس کی تمام کمی پوری کر دی گئی ہے۔ عدالت نے کیس سے متعلق جو بھی ثبوت مانگے ہیں وہ بھی عدالت کو دے دیے گئے ہیں۔ عدالت نے مقدمہ کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے تمام مدعیٰ علیہان کو نوٹس جاری کر دیئے۔
گپتا نے کہا کہ درخواست کی سماعت پرامن طریقے سے ہونی چاہیے اور اس درخواست کے حوالے سے کوئی بیرونی کشیدگی نہیں ہونی چاہیے، اس لیے عدالت سے کیس کی اگلی سماعت کیلئے مزید تاریخ کی استدعا کی گئی ہے۔
ہندو سینا کے صدر نے کہا کہ عرضی کی بنیاد یہ ہے کہ درگاہ کی تعمیر سے پہلے یہاں سنکت موچن مہادیو کا مندر تھا۔ ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کو اس کا سروے کرانا چاہیے۔ اجمیر میں پیدا ہوئے ہرولاس شاردا میونسپلٹی میں کمشنر اور ڈسٹرکٹ جج بھی رہ چکے ہیں۔ شاردا کی لکھی ہوئی کتاب کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے۔ یقیناانہوں نے تحقیق کے بعد ہی کتاب لکھی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ویٹ لینڈز میں داخل ہونے کیلئے اجازت طلب کرنی ہو گی ‘

Next Post

پارلیمنٹ کی کارروائی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
پارلیمنٹ کی کارروائی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر

پارلیمنٹ کی کارروائی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.