جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر شدید سردیوں کی لپیٹ میں، پہلگام سرد ترین مقام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-27
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲۷نومبر

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے ۔

وادی میں جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین مقام رہے ہیں۔

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے جبکہ شوپیاں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر میں واقع دوسرے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام اور گاندربل میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اور کولگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 29 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 30 نومبر کی شام کو وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ وادی میں یکم اور 2 دسمبر کو بھی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 6 دسمبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہ وادی میں اگلے کچھ دنوں کے دوران سردیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے اور اس دوران صبح اور شام کے وقت ہلکی دھند بھی چھائی رہ سکتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں زائد از۵۰مقامات پر چھاپے‘ متعد مشتبہ افراد گرفتار:پولیس

Next Post

اسمبلی کے سپیکر نے وحید الرحمن پرہ کو نوٹس جاری کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
پی ڈی پی کے محبوس لیڈر وحید پراکی ضمانت کا ہائی کا فیصلہ محفوظ

اسمبلی کے سپیکر نے وحید الرحمن پرہ کو نوٹس جاری کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.