منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یہ عوام کی منتخب حکومت ہے اور عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنا ہمارا فرض ہے:وزیر اعلیٰ

وزیر اعلی کا پونچھ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-22
in اہم ترین
A A
شیخ رشید کی اے آئی پی، جماعت اسلامی کسی اور کی دھن پر رقص کر رہی ہےں: عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

عوام پر مرکوز حکمرانی کی طرف:عمر کی مساوی ترقی کی یقین دہانی کرائی
پونچھ///
وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے آج ضلع پونچھ میں ترقیاتی کاموں کا جامع جائزہ لیا جو عہدہ سنبھالنے کے بعد ضلع کا پہلا دورہ ہے۔
جائزہ اجلاس میں ڈپٹی چیف منسٹر سریندر چودھری، کابینی وزراء سکینہ مسعود، جاوید احمد رانا، جاوید احمد ڈار اور ستیش شرما کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سکریٹری اٹل ڈولو، انتظامی سکریٹریز، ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین، ضلع پونچھ کے ممبران قانون ساز اسمبلی، ڈپٹی کمشنر پونچھ، اعلیٰ سول ‘اور محکمانہ سربراہان اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر پونچھ نے کیپیکس منصوبوں کی پیش رفت اور مختلف محکموں کی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔
وزیراعلیٰ نے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے اعلیٰ معیار کے معیار پر عمل کرتے ہوئے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
مساوی ترقی کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ عوام کی منتخب حکومت ہے اور عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنا ہمارا فرض ہے۔ان کاکہنا تھا’’ آج میں نے ذاتی طور پر ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں سے تقریباً۲۴ وفود سے ملاقات کی، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، بہتری کی ضرورت والے علاقوں کی نشاندہی کی اور اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے قانون ساز اسمبلی کے ممبران (ایم ایل اے) اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے ممبران سمیت منتخب نمائندوں کے ان پٹ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
میٹنگ کے دوران ایم ایل اے حویلی اعجاز جان اور ایم ایل اے سرنکوٹ چودھری اکرم نے سڑک رابطہ، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے سمیت اہم مسائل اٹھائے۔ بیوپار منڈل کے نمائندوں، تمام برادریوں کے مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی تنظیموں، سابق فوجیوں کی ایسوسی ایشن، بار ایسوسی ایشن، سماجی کارکنوں اور کھلاڑیوں سمیت ممتاز وفود نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات اور خدشات پیش کیے۔
وزیراعلیٰ نے وفود کو ان کے جائز مطالبات کے بروقت ازالے کی یقین دہانی کرائی اور عوامی شکایات کو موثر انداز میں حل کرنے کے حکومتی عزم پر زور دیا۔
اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر چیف منسٹر نے پی ڈبلیو ڈی ، اسکول ایجوکیشن ، مویشی پروری اور جل جیون مشن سمیت مختلف محکموں کے ورچوئل موڈ میں متعدد مکمل شدہ پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں عمرعبداللہ نے کہاکہ پونچھ آنے کا مقصد یہاں پر تعمیر وترقی کے حوالے سے آفیسروں کو جوابدہ بنانا مقصود تھا۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پونچھ میں میٹنگ کے دوران عوام کے چنے ہوئے نمائندوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل ابھارے ۔
عمرعبداللہ نے کہاکہ سینئر آفیسران سے بات چیت کے دوران کئی معاملات کو موقع پر ہی حل کیا گیا۔ان کے مطابق لوگوں کی چنی ہوئی حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ عوام الناس سے قریبی تال میل کو یقینی بنایا جاسکے ۔
وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ دن بھر پونچھ میں۲۴عوامی ڈیلی گیشن سے ملاقات کے دوران مسائل کو حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی گئی۔
عمر عبداللہ نے ایگزٹ پول کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہاکہ ماضی قریب میں جتنے بھی ایگزٹ پول سروے کئے گئے وہ صحیح ثابت نہیں ہوئے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’مجھے یہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میڈیا ادارے ایگزٹ پول کمپنیوں پر پیسے کیوں لٹا رہے ہیں‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا’’جموں کشمیر اور ہریانہ میں جو ایگزٹ پول کئے گئے وہ غلط ثابت ہوئے‘‘ ۔انہوں نے کہاکہ ایگزٹ پول سروے ماضی میں بھی حقیقت کا روپ نہ دھار سکے لہذاان پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ، سنیچر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد ہی سب کچھ عیاں ہوگا۔
وزیرا علیٰ کا مزید کہنا تھا ’’ مجھ یہ سمجھ ہی نہیں آرہا کہ میڈیا ادارے ایگزٹ پول کمپنیوں پر آنکھ بند کرکے اعتماد کیوں کر رہے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر کے بعدجموں کے پٹرول پمپوںکا’نابالغوں کی گاڑیوں کیلئے ایندھن نہیں‘ کا اعلان

Next Post

دربشالہ آتشزدگی کا واقعہ: خاتون اور دو بچوں کے قتل میں سوتن ملوث :پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

دربشالہ آتشزدگی کا واقعہ: خاتون اور دو بچوں کے قتل میں سوتن ملوث :پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.